کورنگی میں شعبہ روحانی علاج کا اہم مدنی مشورہ،
بن قاسم ڈویژن کے بستہ ذمہ داران شریک
دعوتِ اسلامی کے شعبہ روحانی
علاج کے تحت کراچی کے علاقے کورنگی نمبر 4 میں واقع جامع مسجد رضا میں بن قاسم
ڈویژن کے تمام بستہ ذمہ دار اسلامی بھائیوں کے لیے ایک مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا
جس کا مقصد شعبے سے وابستہ بستہ ذمہ داران کی اخلاقی و عملی تربیت
کرنا اور مسلمانوں کی بہتر انداز میں روحانی علاج کے ذریعے خدمت کو یقینی بنانا
تھا ۔
11 اگست 2026ء کو منعقد ہونے والے اس مدنی مشوے
میں نگرانِ شعبہ روحانی علاج مولانا انور عطاری مدنی نے حاضرین کی دینی اور اخلاقی
رہنمائی کرتے ہوئے درج ذیل نکات پر اُن کی ذہن سازی کی:
روحانی علاج کا بستہ: روزانہ کی بنیاد پر اور پابندی کے ساتھ روحانی علاج کے
بستے پر بیٹھ کر مخلوقِ خدا کی خدمت کرنا۔
مسلمانوں کی غم خواری: مصائب و مشکلات کے شکار مسلمانوں کی خیر خواہی اور ان کی
مشکلات کے حل میں معاونت کا جذبہ پیدا کرنا۔
دعوتِ اسلامی کی دینی سرگرمیوں میں شمولیت: نیک اعمال پر عمل کرنے، دعوتِ اسلامی کے ہفتہ
وار سنتوں بھرے اجتماع اور ہفتہ وار مدنی مذاکرے میں خود بھی باقاعدگی سے شرکت
کرنے اور دوسروں کو بھی اس کی دعوت دینے کی ترغیب ۔
قافلوں میں سفر: قافلوں میں خود بھی سفر کرنے اور دیگر اسلامی بھائیوں
کو بھی سفر کروانا۔
کراچی سٹی روحانی علاج کے کارکردگی ذمہ دار محمد
سرور عطاری کے مطابق اس تربیتی مشورے کا بنیادی مقصد شعبے سے وابستہ بستہ ذمہ
داران کی اخلاقی و عملی تربیت کرنا اور عامۃ المسلمین کی بہتر انداز میں روحانی
معالجے کے ذریعے خدمت کو یقینی بنانا ہے۔(رپورٹ: محمد سرور عطاری کارکردگی ذمہ دار کراچی سٹی شعبہ روحانی علاج ، کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)
Dawateislami