سخی حسن نارتھ
ناظم آباد کراچی میں 3 دن (یکم ،3،2 اگست
2026ء) کا ”روحانی علاج کورس“
دعوتِ اسلامی کے شعبہ روحانی علاج کے تحت سخی حسن نارتھ ناظم
آباد کراچی میں 3 دن (یکم ،3،2 اگست 2026ء) کے” استخارہ کورس“ کا انعقاد
کیا گیا جس میں کراچی سٹی کے بستہ
ذمہ داران تعلق رکھنے والے عاشقانِ رسول نے
شرکت کی۔
معلومات کے مطابق یکم تا 03 اگست 2026ءتک جاری رہنے والے اس کورس میں شعبے
کے سٹی ذمہ دار روحانی علاج محمد طارق عطاری نے مختلف موضوعات پر حاضرین کی رہنمائی کی جن میں سے بعض درج ذیل ہیں:
٭ استخارے کا طریقہ ٭ دم / کاٹ کرنے کے طریقے٭ ضروری احتیاطیں ٭شعبے کی نئی اپڈیٹس سے متعلق
گفتگو کی۔
اس کے علاوہ محمد طارق عطاری نے کورس میں
شریک عاشقانِ رسول میں امت کی غمخواری کا جذبہ بیدار کرتے ہوئے انہیں دعوتِ اسلامی
کے 12 دینی کاموں میں عملی شمولیت کی ترغیب دلائی۔(رپورٹ: سمیر علی عطاری اسسٹنٹ منیجر شعبہ روحانی علاج ، کانٹینٹ:محمدشعیب
شاہ عطاری)
Dawateislami