پاکپتن میں قائم دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں 10، 11 اور 12 جنوری 2026ء کو شعبہ روحانی علاج کے تحت  3 دن کا روحانی علاج کورس منعقد کیا گیا جس میں ساہیوال ڈویژن کے مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔

اس 3 دن کے کورس میں شعبے کے معلم مولانا محمد عثمان عطاری مدنی نے عاشقانِ رسول سے کلام کرتے ہوئے مختلف موضوعات پر اُن کی رہنمائی کی جن میں سے بعض درج ذیل ہیں:

٭تعویذات لکھنے کا طریقہ٭دم / کاٹ کرنے کا طریقہ اور احتیاطیں ٭شعبے کے متعلق نئی اپڈیٹس٭امت کی غمخواری کا جذبہ٭دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں شمولیت۔(رپورٹ: سمیر علی عطاری اسسٹنٹ منیجر شعبہ روحانی علاج ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

9 جنوری 2026ء کو بہاولپور، پنجاب میں دعوتِ اسلامی کے شعبہ روحانی علاج کے تحت ”دعائے شفاء اجتماع“ کا انعقاد کیا گیا جس میں اپنے مریضوں کے لئے تعویذات لینے والے اسلامی بھائیوں سمیت دیگر عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔

پنجاب کے صوبائی ذمہ دار مولانا انیس عطاری مدنی نے تلاوتِ قراٰن و نعتِ رسولِ مقبول صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے بعد ”صبر کرنے کا ذہن کیسے بنے؟“ کے موضوع پر بیان کیا اور وہاں موجود اسلامی بھائیوں کی رہنمائی کی۔

اجتماع کے اختتام پر آنے والے مریضوں کا استخارہ کرنے کے ساتھ ساتھ انہیں تعویذاتِ عطاریہ دیئے گئے جبکہ کاٹ کا بھی عمل کیا گیا۔(رپورٹ: محمدوسیم عطاری صوبائی آفس ذمہ دار شعبہ روحانی علاج پنجاب، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


شعبہ روحانی علاج دعوتِ اسلامی کے تحت 11 جنوری 2026ء کو  وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں بستہ ذمہ داران کے لئے ٹریننگ سیشن کا انعقاد کیا گیا۔

اس ٹریننگ سیشن میں شعبے کے صوبائی ذمہ دار محمد عاقب عطاری نے ”بدگمانی“ کے موضوع پر بیان کیااور شعبے کے کاموں کو مزید بہتر انداز میں کرنے کا ذہن دیا جس پر بستہ ذمہ داران نے اپنی نیتوں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مستقل مزاجی کے ساتھ دین کام کرتے رہیں گے اور شعبے کے اہداف کو بھی پورا کرنے کی کوشش کریں گے۔(رپورٹ: شعبہ روحانی علاج ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

دعوتِ اسلامی کے شعبہ روحانی علاج کے تحت 8 جنوری 2026ء کو مدنی مرکز فیضانِ مدینہ فیصل آباد سے بذریعہ انٹرنیٹ بنگلہ دیش کی 3 رکنی مجلس اور نیپال  کے ملک ذمہ داران کے مختلف اوقات میں مدنی مشورے ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق اِن مدنی مشوروں میں نگرانِ شعبہ مولانا انور رضا عطاری مدنی نے روحانی علاج کے بستوں کی کارکردگی اور اُن کی تشہیر کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ان میں مزید بہتری لانے کا ذہن دیا۔

اسی طرح نگرانِ شعبہ نے مختلف موضوعات پر ذمہ داران کی رہنمائی کی جن میں سے بعض یہ ہیں:٭ مزید بستے کھولنے کے حوالے سے کیا کیا اقدامات کئے جائیں؟٭ غیر فعال بستہ ذمہ داران کو فعال کرنا٭ ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات میں بستے لگوانا٭دعائے شفاء اجتماعات کا انعقاد۔

ان مدنی مشوروں کے طے شدہ مدنی پھولوں کے مطابق نیپال کے مزید 7 شہروں میں روحانی علاج کے بستے شروع کئے جائیں گے جس کے لئے روحانی علاج کورس بھی منعقد ہوگا جبکہ بنگلہ دیش میں رمضان اعتکا ف کی تیاری سے متعلق تربیت کی گئی اور آئندہ کے اہداف دیئے گئے۔

بعدازاں شعبے کے کاموں میں مزید بہتری و مضبوطی لانے کے بارے میں تبادلۂ خیال کیا گیا جس پر تمام ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے اپنی اپنی رائے پیش کی۔(رپورٹ: سمیر علی عطاری اسسٹنٹ منیجر ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری) 


خیرخواہیِ امت کا جذبہ رکھنے والے دعوتِ اسلامی کے شعبہ روحانی علاج کے تحت 7 جنوری 2026ء کو مدنی مرکز فیضانِ مدینہ فیصل آباد سے بذریعہ انٹرنیٹ USA اور اٹلی کے ملک ذمہ داران کی مختلف اوقات میں الگ الگ میٹنگز ہوئی۔

معلومات کے مطابق اِن میٹنگ میں نگرانِ شعبہ مولانا انور رضا عطاری مدنی نے روحانی علاج کے بستوں کی کارکردگی اور اُن کی تشہیر کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ان میں مزید بہتری لانے کا ذہن دیا۔

علاوہ ازیں نگرانِ شعبہ نے مختلف موضوعات پر ذمہ داران کی رہنمائی کی جن میں سے بعض یہ ہیں:٭ مزید بستے کھولنے کے حوالے سے کیا کیا اقدامات کئے جائیں؟٭ غیر فعال بستہ ذمہ داران کو فعال کرنا٭ ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات میں بستے لگوانا٭دعائے شفاء اجتماعات کا انعقاد۔

ان میٹنگز کے طے شدہ مدنی پھولوں کے مطابق USA میں تعویذات بائی پوسٹ سروس کا جلد آغاز کیا جائے اور روحانی علاج کورس کرواکر مزید نئے بستے لگائے جائیں گے۔

بعدازاں شعبے کے کاموں میں مزید بہتری و مضبوطی لانے کے بارے میں تبادلۂ خیال کیا گیا جس پر تمام ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے اپنی اپنی رائے پیش کی۔(رپورٹ: سمیر علی عطاری اسسٹنٹ منیجر ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


امت کی غمخواری کرنے والے دعوتِ اسلامی کے شعبہ روحانی علاج کے تحت 6 جنوری 2026ء کو مدنی مرکز فیضانِ مدینہ فیصل آباد سے بذریعہ انٹرنیٹ گریس، اسپین اور ساؤدرن افریقہ  کے ملک ذمہ داران کے مختلف اوقات میں الگ الگ مدنی مشورے ہوئے۔

ذرائع کے مطابق نگرانِ شعبہ مولانا انور رضا عطاری مدنی نے روحانی علاج کے بستوں کی کارکردگی اور اُن کی تشہیر کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ان میں مزید بہتری لانے کا ذہن دیا۔

علاوہ ازیں نگرانِ شعبہ نے مختلف موضوعات پر ذمہ داران کی رہنمائی کی جن میں سے بعض یہ ہیں:٭ مزید بستے کھولنے کے حوالے سے کیا کیا اقدامات کئے جائیں؟٭ غیر فعال بستہ ذمہ داران کو فعال کرنا٭ ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات میں بستے لگوانا٭دعائے شفاء اجتماعات کا انعقاد۔

بعدازاں شعبے کے کاموں میں مزید بہتری و مضبوطی لانے کے بارے میں تبادلۂ خیال کیا گیا جس پر تمام ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے اپنی اپنی رائے پیش کی۔(رپورٹ: سمیر علی عطاری اسسٹنٹ منیجر ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


4 تا 6 جنوری 2026ء کو مدنی مرکز فیضانِ مدینہ ڈیرہ غازی خان میں دعوتِ اسلامی کے تحت شعبہ روحانی علاج کے تحت 3 دن کا روحانی علاج کورس منعقد کیا گیا جس میں مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے عاشقانِ رسول کی شرکت ہوئی۔

معلومات کے مطابق شعبے کے معلم مولانا محمد عثمان عطاری مدنی نے کورس کے تینوں دن مختلف موضوعات پر عاشقانِ رسول کی رہنمائی کی اور اُن کی جانب سے ہونے والے سوالات کے جوابات دیئے ۔

موضوعات کی تفصیل:

٭تعویذات لکھنے کا طریقہ٭دم اور کاٹ کرنے کا طریقہ٭احتیاطیں ٭شعبے کے متعلق نئی اپڈیٹس٭امت کی غمخواری کا جذبہ٭دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں شمولیت۔(رپورٹ: سمیر علی عطاری اسسٹنٹ منیجر شعبہ روحانی علاج ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


شعبہ روحانی علاج دعوتِ اسلامی کے تحت 1 تا 3 جنوری 2026ء کو مدنی مرکز فیضانِ مدینہ گوجرانولہ میں 3 دن کا روحانی علاج کورس کروایا گیا جس میں مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔

کورس کے تینوں دن شعبے کے معلم مولانا محمد عثمان عطاری مدنی نے مختلف موضوعات پر عاشقانِ رسول کی رہنمائی کی اور اُن کی جانب سے ہونے والے سوالات کے جوابات دیئے ۔

موضوعات کی تفصیل:

٭تعویذات لکھنے کا طریقہ٭دم اور کاٹ کرنے کا طریقہ٭احتیاطیں ٭شعبے کے متعلق نئی اپڈیٹس٭امت کی غمخواری کا جذبہ٭دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں شمولیت۔(رپورٹ: سمیر علی عطاری اسسٹنٹ منیجر شعبہ روحانی علاج ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


غمزدہ اور پریشان حال مسلمانوں کی خیرخواہی کرنے والے دعوتِ اسلامی کے شعبہ روحانی علاج کے تحت عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں (26، 27 اور 28 اکتوبر 2025ء کو) 3 دن کا روحانی علاج کورس منعقد ہوا جس میں کراچی سٹی کے مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔

اس 3 دن کے روحانی علاج کورس میں شعبے کے ذمہ داران محمد ناصر عطاری اور محمد طارق عطاری نے عاشقانِ رسول کی مختلف موضوعات پر رہنمائی کی جن میں سے بعض درج ذیل ہیں:

٭تعویذات لکھنے کا طریقہ٭دم اور کاٹ کرنے کا طریقہ٭احتیاطیں ٭شعبے کے متعلق نئی اپڈیٹس٭امت کی غمخواری کا جذبہ٭دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں شمولیت۔(رپورٹ: سمیر علی عطاری اسسٹنٹ منیجر ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

حیدرآباد سٹی، سندھ میں دعوتِ اسلامی کے شعبہ روحانی علاج کے تحت 23 ستمبر 2025ء کو مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا جس میں سٹی کے بستہ ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

صوبائی ذمہ دار امان اللہ عطاری نے اس مدنی مشورے میں ذمہ داران سے گفتگو کرتے ہوئے مختلف اہم نکات پر تبادلۂ خیال کیا جن میں سے بعض درج ذیل ہیں:

٭محبتِ رسول صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم٭شعبے کے دینی کاموں میں ترقی٭پبلک ڈیلنگ٭ماہانہ کارکردگی٭سٹی کے اندر شعبے کے بستے بڑھانا٭12 دینی کام٭ٹیلی تھون 2025ء۔(رپورٹ: شعبہ روحانی علاج ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

فیضانِ مدینہ کراچی (27، 28 اور 29 جولائی 2025ء):

عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں شعبہ روحانی علاج دعوتِ اسلامی کے تحت 3 دن کا خصوصی روحانی علاج کورس منعقد ہواجس میں اسلامی بھائیوں کو روحانی علاج سے متعلق جدید تربیت فراہم کی گئی اور ان کی عملی صلاحیتوں میں اضافہ کیا گیا۔

اہم تفصیلات:

یہ 3 دن کا روحانی علاج کورس 27 تا 29 جولائی 2025ء تک جاری رہا جس میں شعبے کے ذمہ دار محمد ناصر عطاری نے شرکا کو روحانی علاج کے مختلف طریقے، تعویذات لکھنے، دم کرنے اور کاٹ کرنے کا طریقۂ کار بتایا نیز اس کی چند احتیاطی تدابیر سے بھی آگاہ کیا ۔

اس کے علاوہ محمد ناصر عطاری نے شعبے ممد شعبہ کے متعلق تازہ ترین اپڈیٹس کے بارے میں شرکا کو بتایا اور امتِ مسلمہ کی خدمت و غمخواری کا جذبہ پیدا کرتے ہوئے انہیں 12 دینی کاموں میں حصہ لینے کا ذہن دیا۔(رپورٹ: سمیر علی عطاری آفس اسسٹنٹ ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

شعبہ روحانی علاج دعوتِ اسلامی کے تحت راولپنڈی ڈسٹرکٹ کے بستہ ذمہ داران کے لئے ”دہرائی اجتماع“ کا اہتمام کیا گیا جوکہ21 جون 2025ء کو مدنی مرکز فیضانِ مدینہ G-11 اسلام آباد میں منعقد ہوا۔

اس اجتماعِ پاک میں تحصیل، ٹاؤن اور بستہ ذمہ داران کی کثیر تعداد نے شرکت کی جبکہ شعبے کے صوبائی ذمہ دار نے اسلامی بھائیوں کی رہنمائی کرتے ہوئے تعویذات لکھنے کے دوران احتیاطی تدابیر بیان کیں اور دہرائی کے اہم نکات بتائے۔

آخر میں اسلامی بھائیوں نے اپنی نیتوں کا اظہار کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں مزید بہتری لانے بالخصوص کراچی میں درِمرشد پر حاضری دینے کی اچھی اچھی نیتیں کیں۔ (رپورٹ:ثقلین علی عطاری شعبہ روحانی علاج ڈویژن گوجرانوالہ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)