پہاڑ پور،  ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کی جامع مسجد فیضانِ رضا، رنگ پور میں 17، 18 اور 19 مئی 2025ء کو شعبہ روحانی علاج دعوتِ اسلامی کے تحت 3 دن کا روحانی علاج کورس ہوا جس میں ڈیرہ اسماعیل خان ڈویژن کے مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے عاشقانِ رسول کی شرکت ہوئی۔

مبلغِ دعوتِ اسلامی محمد طارق محمود عطاری نے کورس میں شریک اسلامی بھائیوں کی رہنمائی کرتے ہوئے تعویذات لکھنے کے حوالے سے اُن کی تربیت کی۔

اس کے علاوہ مبلغِ دعوتِ اسلامی نے دم و کاٹ کرنے کا طریقہ بیان کیا نیز اس کی چند ضروری احتیاطوں سے بھی آگاہ کیا اور شعبے کی نئی اپڈیٹس کے بارے میں اسلامی بھائیوں کو معلومات فراہم کیں۔

آخر میں مبلغِ دعوتِ اسلامی نے اسلامی بھائیوں کو دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ: سمیر علی عطاری آفس اسسٹنٹ ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

شعبہ روحانی علاج  دعوت اسلامی کےزیر اہتمام19،18،17 مئی 2025ء فیضانِ مدینہ میر پور خاص میں3 دن کا روحانی علاج کورس ہوا جس میں میر پور خاص ڈویژن کے مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔

شعبہ روحانی علاج صوبہ سندھ کے ذمہ دار امان اللہ عطاری نے کورس میں شریک اسلامی بھائیوں کی تربیت فرماتے ہوئے تعویذات لکھنے کے حوالے سے مختلف امور پر رہنمائی دی جبکہ دم کرنے، کاٹ کرنے کا طریقہ اور احتیاطیں بیان کرتے ہوئے شعبہ کے حوالے سے اپڈیٹس بیان کیں اور 12 دینی کاموں کا ذہن دیا نیز امت کی غمخواری کا جذبہ دلایا۔(رپورٹ:سمیر علی عطاری ( آفس اسسٹنٹ )،کانٹینٹ:شعیب احمد عطاری)


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 14، 13، 12 مئی 2025ء کو فیضانِ مدینہ آفندی ٹاؤن حیدر آباد میں تین دن کا  روحانی علاج کا خصوصی کورس منعقد ہوا۔ اس کورس میں حیدر آباد ڈویژن کے مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے عاشقانِ رسول نے بھرپور شرکت کی۔

اس موقع پر شعبہ روحانی علاج صوبہ سندھ کے ذمہ دار امان اللہ عطاری نے شرکاکی تربیت فرمائی۔ انہوں نے تعویذات لکھنے کے حوالے سے مختلف امور پر رہنمائی فراہم کی، جس میں تعویذات لکھنے کا صحیح طریقہ کار، دم کرنے اور کاٹ کرنے کے طریقے اور احتیاطی تدابیر بیان کی گئیں۔ اس کے علاوہ شعبہ کی تازہ ترین اپڈیٹس سے آگاہ کیا گیا اور 12 اہم دینی کاموں کا ذہن دیا گیا تاکہ شرکاء دین سے زیادہ قربت حاصل کریں۔

اس کورس کا مقصد شرکاء کو روحانی علاج کے بنیادی اصولوں سے آگاہی دینا اور امت مسلمہ کی خدمت کے جذبہ کو فروغ دینا تھا، تاکہ وہ اپنی ذمہ داریوں کو بھرپور انداز میں انجام دے سکیں۔(رپورٹ:سمیر علی عطاری ( آفس اسسٹنٹ )،کانٹینٹ:شعیب احمد عطاری)


شعبہ روحانی علاج  دعوت اسلامی کےزیر اہتمام 12،11،10مئی2025ء فیضانِ مدینہ راجن پور میں 3 دن کا روحانی علاج کورس ہوا جس میں راجن پور ڈسٹرکٹ کے مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔

محمود احمد عطاری شعبہ روحانی علاج نے کورس میں شریک اسلامی بھائیوں کی تربیت فرماتے ہوئے تعویذات لکھنے کے حوالے سے مختلف امور پر رہنمائی دی جبکہ دم کرنے، کاٹ کرنے کا طریقہ اور احتیاطیں بیان کرتے ہوئے شعبہ کے حوالے سے اپڈیٹس بیان کیں اور 12 دینی کاموں کا ذہن دیا نیز امت کی غمخواری کا جذبہ دلایا۔(رپورٹ:سمیر علی عطاری ( آفس اسسٹنٹ )،کانٹینٹ:شعیب احمد عطاری)


شعبہ روحانی علاج  دعوت اسلامی کےزیر اہتمام 12،11،10مئی2025ء میں فیضانِ مدینہ شیخوپورہ میں3 دن کا روحانی علاج کورس ہوا جس میں شیخوپورہ ڈویژن کے مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے عاشقانِ رسول نے شرکت کی ۔

محمد عثمان عطاری مدنی شعبہ روحانی علاج نے کورس میں شریک اسلامی بھائیوں کی تربیت فرماتے ہوئے تعویذات لکھنے کے حوالے سے مختلف امور پر رہنمائی دی جبکہ دم کرنے، کاٹ کرنے کا طریقہ اور احتیاطیں بیان کرتے ہوئے شعبہ کے حوالے سے اپڈیٹس بیان کی اور 12 دینی کاموں کا ذہن دیا نیز امت کی غمخواری کا جذبہ دلایا۔(رپورٹ:سمیر علی عطاری ( آفس اسسٹنٹ )،کانٹینٹ:شعیب احمد عطاری)


شعبہ روحانی علاج  دعوت اسلامی کےزیر اہتمام 12،11،10مئی2025ء فیضانِ مدینہ جھنگ میں 3 دن کا روحانی علاج کورس ہوا جس میں جھنگ ڈسٹرکٹ کے مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔

محمد شبیر عطاری شعبہ روحانی علاج نے کورس میں شریک اسلامی بھائیوں کی تربیت فرماتے ہوئے تعویذات لکھنے کے حوالے سے مختلف امور پر رہنمائی دی جبکہ دم کرنے، کاٹ کرنے کا طریقہ اور احتیاطیں بیان کرتے ہوئے شعبہ کے حوالے سے اپڈیٹس بیان کیں اور 12 دینی کاموں کا ذہن دیا نیز امت کی غمخواری کا جذبہ دلایا۔(رپورٹ:سمیر علی عطاری ( آفس اسسٹنٹ )،کانٹینٹ:شعیب احمد عطاری)


شعبہ روحانی علاج  دعوت اسلامی کےزیر اہتمام 12،11،10مئی2025ء فیضانِ مدینہ علی ٹاؤن سرگودھا میں 3 دن کا روحانی علاج کورس ہوا جس میں سرگودھا ڈویژن کے مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔

محمد عیسب عطاری شعبہ روحانی علاج نے کورس میں شریک اسلامی بھائیوں کی تربیت فرماتے ہوئے تعویذات لکھنے کے حوالے سے مختلف امور پر رہنمائی دی جبکہ دم کرنے، کاٹ کرنے کا طریقہ اور احتیاطیں بیان کرتے ہوئے شعبہ کے حوالے سے اپڈیٹس بیان کیں اور 12 دینی کاموں کا ذہن دیا نیز امت کی غمخواری کا جذبہ دلایا۔(رپورٹ:سمیر علی عطاری ( آفس اسسٹنٹ )،کانٹینٹ:شعیب احمد عطاری)


14 مئی 2025ء بروز بدھ کو فیصل آباد کے فیضانِ مدینہ سے شعبہ روحانی علاج کے زیر اہتمام ایک آن لائن مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں شعبہ کے صوبائی ذمہ داران نے شرکت کی۔

نگران شعبہ مولانا انور رضا عطاری نے ذمہ داران کی تربیت کرتے ہوئے ہفتہ وار اجتماع اور مدنی مذاکرہ میں شرکت کو یقینی بنانے پر زور دیا اور اس سلسلے میں کارکردگی کے حوالے سے مدنی پھول ارشاد فرمائے۔ انہوں نے قربانی کی کھالوں کے اہداف مقرر کرنے اور روحانی علاج کے بستوں پر آنے والے افراد کو امیرِ اہلسنت سے بیعت کروانے کی ترغیب دلائی۔ اس کے علاوہ ذمہ داران کو مرکزی مجلس شوریٰ کے مدنی پھولوں کا مطالعہ کرنے کی ہدایت دی جس پر ذمہ داران نے اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔

اس مشورے کا مقصد شعبہ روحانی علاج کی سرگرمیوں کو بہتر بنانا، کارکردگی میں ترقی لانا اور دینی خدمات کو موثر بنانا تھا۔ مولانا انور رضا نے شعبہ کی ترقی و تنزلی کا جائزہ لیتے ہوئے ذمہ داران سے کارکردگی بہتر بنانے کی درخواست کی۔(رپورٹ:سمیر علی عطاری ( آفس اسسٹنٹ )،کانٹینٹ:شعیب احمد عطاری)


شعبہ روحانی علاج دعوتِ اسلامی کے تحت 9 مئی 2025ء کو ضلع فیصل آباد کے علاقے سدھار بائی پاس کی جامع مسجد فیضانِ عطار میں ”دعائے شفاء اجتماع“ کا انعقاد کیا گیا جس میں علاقے کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

اجتماع کا آغاز تلاوتِ قراٰن و نعت شریف سے کیا گیا جس کے بعد فیصل آباد ڈویژن ذمہ دار مدثر علی عطاری نے ”فکرِ آخرت اور ایمان کی سلامتی“ کے موضوع پر بیان کیا۔

علاوہ ازیں تمام عاشقانِ رسول نے صلوٰۃ الحاجات ادا کی اور دعائے شفاء کا اہتمام کیا گیا نیز مریضوں کو تعویذاتِ عطاریہ وارادِ عطاریہ پیش کئے گئے اور امیرِ اہلِ سنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہکا دم کیا ہوا پانی بھی دیا گیا۔آخر میں ہیپاٹائٹس کے مریضوں کے لئے اوتارہ کا عمل کیا گیا اور استخارے کئے گئے۔(رپورٹ: سمیر علی عطاری آفس اسسٹنٹ ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

شعبہ روحانی علاج دعوت اسلامی کے تحت 05مئی2025ء کو احمد رضا مسجد  بلدیہ ٹاون کراچی میں دعائے شفا اجتماع ہوا جس میں مقامی عاشقان رسول سمیت ڈسٹرکٹ ذمہ دار عمران عطاری اور سٹی ذمہ دار محمد طارق عطاری نے بھی شرکت کی ۔

دعائے شفا اجتماع میں مبلغ دعوت اسلامی نے حاضرین کے درمیان فکرآخرت اور ایمان کی سلامتی کے متعلق بیان فرمایا جبکہ دعائے شفا اجتماع میں صلوۃ الحاجات ادا کی گئی اور دعائے شفاء کا اہتمام ہوا نیز مریضوں کو تعویذاتِ عطاریہ اور اورادِ عطاریہ پیش کیے گئے اس موقع پر حاضرین کے درمیان امیرِ اہلسنت کا دم شدہ پانی دیا گیا اور ہیپاٹائٹس کے مریضوں کو اوتاہ کا عمل اور استخارے کیے گئے۔( کانٹینٹ:شعیب احمد عطاری)


دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضان مدینہ ایبٹ آباد  میں 28اپریل2025ء بروز پیرکو شعبہ روحانی علاج کے تحت ایک مدنی مشورہ ہوا جس میں روحانی علاج بستہ ذمہ داران ڈویژن ہزارہ سےتعلق رکھنے والے عاشقانِ رسول نے شرکت کی ۔

اس میٹنگ میں نگرانِ شعبہ مولانا انور رضا عطاری مدنی نے شعبہ روحانی علاج کے کاموں کی تربیت کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں بالخصوص قافلوں میں سفر کرنے کے متعلق ذمہ داران کی ذہن سازی کی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ: محمد طارق محمود عطاری صوبائی ذمہ دار شعبہ روحانی علاج صوبہ خیبر پختونخوا ، کانٹینٹ:شعیب احمد عطاری)


عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں شعبہ روحانی علاج دعوتِ اسلامی کے تحت 3 دن (29،28،27اپریل 2025ء) کو روحانی علاج کورس ہوا جس میں کراچی سٹی  کے مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے عاشقانِ رسول نے شرکت کی ۔

مبلغِ دعوتِ اسلامی محمد ناصر عطاری شعبہ روحانی علاج نے شعبے کی نئی اپڈیٹس سے آگاہی دیتے ہوئے تعویذات لکھنے کے حوالے سے شرکائے کورس کی مختلف امور پر رہنمائی کی نیز دم کرنے اور کاٹ کرنے کا طریقہ بتایا۔

بعدازاں مبلغِ دعوتِ اسلامی نے امت کی غم خواری کا جذبہ دلایا اور اسلامی بھائیوں کو 12 دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں ۔(رپورٹ: سمیر علی عطاری آفس اسسٹنٹ ، کانٹینٹ:شعیب احمد عطاری)