4 ذوالقعدۃ الحرام, 1446 ہجری
صوبہ سندھ کے شہر شکارپور میں دعوتِ اسلامی کے شعبہ روحانی علاج کے تحت 19، 20 اور 21
اپریل 2025ء کو روحانی علاج کورس ہوا جس میں لاڑکانہ ڈویژن کے مختلف شعبہ جات سے
تعلق رکھنے والے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
کورس کے دوران شعبے کے ذمہ دار نوید احمد عطاری نے اسلامی بھائیوں کی رہنمائی کرتے ہوئے
انہیں تعویذات لکھنے ، دم کرنے اور کاٹ کرنے کا طریقہ بتایا نیز اس کی چند ضروری
احتیاطیں بھی بیان کیں۔