25 اپریل 2025ء کو دعوتِ اسلامی کے شعبہ روحانی علاج کے تحت اسلام آباد G-11 میں قائم مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں روحانی علاج کورس منعقد کیا گیا جس میں راولپنڈی ڈویژن شعبہ روحانی علاج کے بستہ ذمہ داران شریک ہوئے۔

بستہ ذمہ داران کی رہنمائی کے لئے شعبے کے صوبائی ذمہ دار مولانا محمد انیس عطاری مدنی نے تعویذات لکھنے کے حوالے سے مختلف امور پر ذمہ داران کی ذہن سازی کی اور انہیں دم و کاٹ کرنے کا طریقہ نیز اس کی چند احتیاطیں بیان کیں۔

اسی طرح صوبائی ذمہ دار نے امت کی غم خواری کا جذبہ دلاتے ہوئے اسلامی بھائیوں کو 12 دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں ۔(رپورٹ: سمیر علی عطاری آفس اسسٹنٹ ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)