شعبہ روحانی علاج دعوت اسلامی کے تحت 05مئی2025ء کو احمد رضا مسجد  بلدیہ ٹاون کراچی میں دعائے شفا اجتماع ہوا جس میں مقامی عاشقان رسول سمیت ڈسٹرکٹ ذمہ دار عمران عطاری اور سٹی ذمہ دار محمد طارق عطاری نے بھی شرکت کی ۔

دعائے شفا اجتماع میں مبلغ دعوت اسلامی نے حاضرین کے درمیان فکرآخرت اور ایمان کی سلامتی کے متعلق بیان فرمایا جبکہ دعائے شفا اجتماع میں صلوۃ الحاجات ادا کی گئی اور دعائے شفاء کا اہتمام ہوا نیز مریضوں کو تعویذاتِ عطاریہ اور اورادِ عطاریہ پیش کیے گئے اس موقع پر حاضرین کے درمیان امیرِ اہلسنت کا دم شدہ پانی دیا گیا اور ہیپاٹائٹس کے مریضوں کو اوتاہ کا عمل اور استخارے کیے گئے۔( کانٹینٹ:شعیب احمد عطاری)