دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ ملتان روڈ نزد بلوچ ہوٹل ڈیرہ اسماعیل خان میں 27 اپریل 2025ء کو شعبہ روحانی علاج کے تحت ایک میٹنگ ہوئی جس  میں ڈیرہ اسماعیل خان ڈویژن اور بنو ڈویژن کے بستہ ذمہ داران نے شرکت کی۔

اس میٹنگ میں نگرانِ شعبہ مولانا انور رضا عطاری مدنی نے شعبے کے دینی کاموں پر کلام کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں بالخصوص قافلوں میں سفر کرنے کے متعلق ذمہ داران کی ذہن سازی کی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ: محمد طارق محمود عطاری صوبائی ذمہ دار شعبہ روحانی علاج صوبہ خیبر پختونخوا ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)