اورنگی ٹاؤن، کراچی کی جامع مسجد سبحانی میں جزوقتی ”روحانی علاج
کورس“ کا انعقاد
دعوتِ اسلامی
کےشعبہ روحانی علاج کے زیرِ اہتمام اورنگی ٹاؤن، کراچی کی جامع مسجد سبحانی میں 6
جولائی 2026ء کو ایک دن کے جزوقتی ”روحانی علاج کورس“ کا انعقاد کیا گیا جس
میں کراچی سٹی کے مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔
مختلف موضوعات پر تربیت اور رہنمائی:
کورس کے دوران
شعبہ روحانی علاج کے معلم مولانا محمد ناصر عطاری مدنی نے عاشقانِ رسول کو روحانی
علاج کے حوالے سے اہم نکات سکھائے اور اُن کی رہنمائی کرتے ہوئے درج ذیل اہم
موضوعات پر تفصیلی گفتگو کی:
٭تعویذات
لکھنے کا شرعی اور درست طریقہ ٔکار٭مریضوں کو دم کرنے اور کاٹ کرنے کا طریقہ٭روحانی
علاج کے دوران کی جانے والی ضروری احتیاطیں٭شعبہ روحانی علاج کے حوالے سے جدید اور
نئی اپڈیٹس٭امتِ مسلمہ کی غمخواری کا جذبہ اور اس کی اہمیت٭دعوتِ اسلامی کے 12 دینی
کاموں میں عملی شمولیت اختیار کرنا۔(رپورٹ: سمیر علی عطاری اسسٹنٹ منیجر شعبہ
روحانی علاج ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
Dawateislami