28 محرم الحرام, 1448 ہجری
لاہور کے مشہور علاقے جوہر ٹاؤن میں3 دن کے ”روحانی علاج کورس“ کا
انعقاد
Mon, 13 Jul , 2026
10 hours ago
خیرخواہیِ امت
کا جذبہ رکھنے والے دعوتِ اسلامی کے شعبے روحانی علاج کے زیرِ اہتمام لاہور، پنجاب
کے مشہور علاقے جوہر ٹاؤن میں قائم مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں 3 دن کے ”روحانی
علاج کورس“ کا انعقاد کیا گیا۔
تفصیلی معلومات کے مطابق 4، 5
اور 6 جولائی 2026ء کو ہونے والے اس کورس میں لاہور سٹی
کے مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے عاشقانِ رسول نے بھرپور شرکت کی۔
کورس کے دوران
شعبہ روحانی علاج کے معلم محمد شبیر عطاری نے مختلف اہم موضوعات پر عاشقانِ رسول کی
رہنمائی کی جن میں سے بعض یہ ہیں: ٭تعویذات لکھنے کے شرعی و فنی طریقے٭ کاٹ کرنے و
مریضوں کو دم کرنے کا طریقہ ٔکار ٭اس دوران کی جانے والی ضروری احتیاطوں کے حوالے
سے اہم نکات ۔
Dawateislami