18 ذوالحجۃ الحرام, 1447 ہجری
شعبہ روحانی علاج دعوتِ اسلامی کے تحت ضلع لیہ ،
پنجاب میں مدنی مشوے کا انعقاد کیا گیا جس میں ضلع لیہ کے
بستہ ذمہ داران نے شرکت کی۔مدنی مشورے کا مقصد شعبہ روحانی علاج کے بستوں کو مضبوط
بنانا اور شرعی تقاضوں کے مطابق عمل پیرا ہونے کے حوالے سے رہنمائی کرنا تھا۔
ذرائع سے ملنے والی معلومات کے مطابق صوبائی ذمہ
دار مولانا انیس عطاری مدنی نے شرکا سے کلام کرتے ہوئے بستوں کو مضبوط کرنے اور انہیں ممتاز کیفیت میں لانے نیز شرعی تقاضوں
کو پورا کرنے اور مزید بستے کھلوانے کا ذہن دیا ۔
اسی طرح مدنی مشورے میں آنے والے شرکا کو اپنے
علاقے میں جا کر بستوں کو مضبوط کرنے، شرعی ہدایات کے مطابق مریضوں سے اچھے انداز
میں گفتگو کرنے اور مزید نئے بستے کھولنے کے بارے میں رہنمائی کی گئی۔
Dawateislami