11 مئی 2026ء کو دعوتِ اسلامی کے شعبہ روحانی علاج کے تحت خصوصی آن لائن میٹنگز کا انعقاد کیا گیا جن میں دنیا کے مختلف ممالک سے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔ 

شرکا اور مقام:

اس آن لائن میٹنگ میں آسٹریلیا، بنگلہ دیش، ساؤدرن افریقہ اور نیپال کے شعبہ ذمہ داران نے شرکت کی جبکہ یہ میٹنگ فیصل آباد، پنجاب سے آن لائن منعقد ہوئی۔

تفصیلات:

نگرانِ شعبہ مولانا انور رضا عطاری مدنی نے مذکورہ ممالک کے تمام ذمہ داران سے الگ الگ میٹنگ کی جس میں انہوں نے اہم نکات پر تبادلۂ خیال کیا اور ذمہ داران کی رہنمائی کی۔

نگرانِ شعبہ نے بستوں کی کارکردگی، تشہیر اور مزید بہتری کے لیے آئندہ کے اہداف بتائے نیز مزید بستے کھولنے کے حوالے سے کیا اقدامات کئے جائیں اس پر گفتگو کی۔

بعدازاں نگرانِ شعبہ نے سابقہ ذمہ داران کو دینی ماحول میں لانے، ہفتہ وار اجتماعات میں بستے لگوانے اور ”دعائے شفاء اجتماعات“ کے حوالے سے مشاورت کی۔(رپورٹ: سمیر علی عطاری اسسٹنٹ منیجر شعبہ روحانی علاج، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)