گجرانوالہ  ڈویژن ، پنجاب میں دعوتِ اسلامی کے شعبہ روحانی علاج کے تحت 3 دن کا ”روحانی علاج کورس“ منعقد کیا گیا جس میں گجرانوالہ ڈویژن اور گجرات ڈویژن کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

اس موقع پر معلم مولانا عثمان عطاری مدنی نے روحانی علاج کے حوالے سے شرکا کی رہنمائی کرتے ہوئے بستوں کو مضبوط کرنے اور شرعی تقاضوں کو پورا کرنے کے طریقہ کار پر گفتگو کی تاکہ علاقوں میں دینی و روحانی خدمات کو مزید مؤثر بنایا جا سکے۔

کورس کے دوران شرکا کو اپنے علاقوں میں جا کر بستوں کو مضبوط بنانے، شرعی تقاضوں کو پورا کرنے اور آنے والے مریضوں کے ساتھ اچھے انداز میں ڈیلنگ کرنے کے طریقے سکھائے گئے۔

مشورے کے اختتام پر شرکا کو دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کا ذہن دیا گیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔ (رپورٹ: محمدوسیم عطاری صوبائی آفس ذمہ دار پنجاب ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)