ملتان ، پنجاب میں شعبہ روحانی علاج دعوتِ
اسلامی کے تحت ملتان سٹی کے بستہ ذمہ داران کا مدنی مشورہ منعقد کیا گیا جس کا
مقصد بستوں کو مضبوط بنانا اور شرعی تقاضوں کے مطابق عمل پیرا ہونے کے حوالے سے رہنمائی
کرنا تھا۔
معلومات کے مطابق اس مدنی مشورے میں شعبے کے صوبائی ذمہ دار مولانا انیس عطاری مدنی نے شرکا
سے کلام کرتے ہوئے بستوں کو مضبوط کرنے اور انہیں ممتاز کیفیت میں لانے نیز شرعی تقاضوں
کو پورا کرنے اور مزید بستے کھلوانے کا ذہن دیا ۔
اسی طرح مدنی مشورے میں آنے والے شرکا کو اپنے
علاقے میں جا کر بستوں کو مضبوط کرنے، شرعی ہدایات کے مطابق مریضوں سے اچھے انداز
میں گفتگو کرنے اور مزید نئے بستے کھولنے کے حوالے سے رہنمائی کی گئی۔
اس کے
علاوہ صوبائی ذمہ دار نے بستہ ذمہ داران کو
دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں حصہ
لینے کی ترغیب دلائی تاکہ دینی خدمات میں مزید اضافہ کیا جا سکے۔(رپورٹ: محمدوسیم عطاری، صوبائی آفس ذمہ دار پنجاب ، کانٹینٹ:غیاث الدین
عطاری)
Dawateislami