17 ذوالحجۃ الحرام, 1447 ہجری
لودھراں ، پنجاب میں شعبہ روحانی علاج دعوتِ
اسلامی کے تحت لودھراں ڈسٹرکٹ کے بستہ ذمہ داران کا مدنی مشورہ منعقد کیا گیا جس
کا مقصد بستوں کو مضبوط بنانا اور شرعی تقاضوں کے مطابق عمل پیرا ہونے کے حوالے سے
رہنمائی کرنا تھا۔
اس دوران صوبائی ذمہ دار مولانا انیس عطاری مدنی
نے شرکا سے گفتگو کرتے ہوئے بستوں کو مضبوط کرنے اور انہیں ممتاز کیفیت میں لانے کا ذہن دیا نیز شرعی تقاضوں کو پورا کرنے اور مزید بستے
کھلوانے کے حوالے سے بستہ ذمہ داران کی رہنمائی کی۔
اسی طرح مدنی مشورے میں آنے والے شرکا کو اپنے
علاقے میں جا کر بستوں کو مضبوط کرنے، شرعی ہدایات کے مطابق مریضوں سے اچھے انداز
میں گفتگو کرنے اور مزید نئے بستے کھولنے کا ذہن دیا گیا۔
Dawateislami