10 مئی  2026ء کو شعبہ روحانی علاج کے تحت دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ فیصل آباد میں ایک اہم مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں ڈویژن فیصل آباد کے ڈسٹرکٹ ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی شرکت ہوئی ۔

اس موقع پر نگرانِ شعبہ مولانا حاجی انور رضا عطاری مدنی نے ذمہ داران سے کلام کے دوران 12 دینی کاموں کو مزید بہتر بنانے، شیڈول کو بہتر انداز میں ترتیب دینے، بستوں کو مضبوط کرنے اور نئے بستے کھلوانے کے طریقے بتائے۔

اس کے علاوہ نگرانِ شعبہ نے ”دعائے شفاءاجتماعات“ کے متعلق ذمہ داران کی رہنمائی کی اور کراچی ذمہ داران کی حاضری سے متعلق چند اہم امور پر مشاورت کی۔ (رپورٹ: عبدالکریم عطاری، شعبہ روحانی علاج ڈویژن فیصل آباد ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)