ڈیرہ غازی خان، پنجاب میں شعبہ روحانی علاج دعوتِ اسلامی کے تحت 3 دن کا ”روحانی علاج کورس“ منعقد کیا گیا جس میں ڈویژن ڈیرہ غازی خان کے اسلامی بھائیوں اور ذمہ داران نے شرکت کی۔

تفصیلی معلومات کے مطابق صوبائی ذمہ دار مولانا انیس عطاری مدنی اور ڈویژن ذمہ دار انورسعید عطاری نے روحانی علاج کے حوالے سے شرکا کی رہنمائی کی اور بستوں کو مضبوط کرنے کے ساتھ شرعی تقاضوں کو پورا کرنے کے طریقہ کار پر گفتگو کی تاکہ علاقے میں دینی و روحانی خدمات کو مزید مؤثر بنایا جا سکے۔

اس کورس میں شرکا کو اپنے علاقوں میں جا کر بستوں کو مضبوط بنانے، شرعی تقاضوں کو پورا کرنے اور آنے والے مریضوں کے ساتھ اچھے انداز میں ڈیلنگ کرنے کے طریقے سکھائے گئے۔

مشورے کے اختتام پر شرکا کو دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کا ذہن دیا گیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔ (رپورٹ: محمدوسیم عطاری صوبائی آفس ذمہ دار پنجاب ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)