بہاولپور، پنجاب میں شعبہ روحانی علاج دعوتِ اسلامی کے تحت بہاولپور کے بستہ ذمہ داران کے لیے ایک اہم میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس کا مقصد بستوں کو مضبوط بنانا اور شرعی تقاضوں کے مطابق عمل پیرا ہونے کے حوالے سے رہنمائی کرنا تھا۔

اس موقع پر صوبائی ذمہ دار مولانا انیس عطاری مدنی نے شرکا سے گفتگو کرتے ہوئے بستوں کو مضبوط کرنے اور انہیں ممتاز کیفیت میں لانے کا ذہن دیا نیز شرعی تقاضوں کو پورا کرنے اور مزید بستے کھلوانے کے حوالے سے بستہ ذمہ داران کی رہنمائی کی۔

اسی طرح میٹنگ میں آنے والے شرکا کو اپنے علاقے میں جا کر بستوں کو مضبوط کرنے، شرعی ہدایات کے مطابق مریضوں سے اچھے انداز میں گفتگو کرنے اور مزید نئے بستے کھولنے کا ذہن دیا گیا۔

اس کے علاوہ صوبائی ذمہ دار نے بستہ ذمہ داران کو دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی تاکہ دینی خدمات میں مزید اضافہ کیا جا سکے۔(رپورٹ: محمدوسیم عطاری، صوبائی آفس ذمہ دار پنجاب ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)