دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں وا ہگہ ٹاؤن کابینہ کےعلاقے قائداعظم انٹر چینج کی الرحمن سوسائٹی میں  علاقائی دورے کا سلسلہ ہوا جس میں پاکستان شعبہ ذمہ دار اسلامی بہن نے مقامی اسلامی بہنوں کے ہمراہ گھر گھر جا کر نیکی کی دعوت دی جس میں اسلامی بہنوں کو ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کا ذہن دیا اور مکتبۃ المدینہ کےمطبوعہ رسائل بھی تقسیم کئے۔ اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


دعوتِ اسلامی کے تحت  30نومبر2021ء بروز منگل راولپنڈی کینٹ کابینہ کے ذیلی حلقے صدیق اکبر میں علاقائی دورہ کا انعقاد ہواجس میں پاکستان نگران اسلامی بہن نے دیگر ذمہ دار اسلامی بہنوں کے ہمراہ ملکر مقامی اسلامی بہنوں کو ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع پاک میں شرکت کرنے کی دعوت دی ۔

٭دوسری جانب دعوتِ اسلامی کے تحت یکم دسمبر 2021ء بروز بدھ راولپنڈی کینٹ کابینہ کے ذیلی حلقہ صدیق اکبر میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

اجتماع پاک میں پاکستان نگران اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اسلامی بہنوں کو دعوت اسلامی کی دینی و فلاحی خدمات کےحوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے انہیں عملی طور پر دینی کاموں میں حصہ لینے کا ذہن دیا ۔اس کے بعد ذکر و دعا اور صلوۃ و سلام پر اختتام ہوا ۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ علاقائی دورہ ( اسلامی بہنیں) کے تحت 27 نومبر2021 ء کو شمالی لاہور زون ميرا حسين زنجانی کابینہ میں مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں کابینہ تا ذيلی سطح تک کی ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

کابینہ نگران اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو علاقائی دورہ جدول کے مطابق کرنے کا ذہن دیا اور ذيلی حلقے تک کی علاقائی دورے کی کارکردگی کا فالو اپ کرنے کی ترغیب دلائی جس پر ذمہ دار اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ  علاقائی دورہ کے زیر اہتمام 20 نومبر 2021ء کو جڑانوالہ زون ڈویژن اڈا جوہل میں علاقائی دورے کا سلسلہ ہو اجس میں ڈویژن نگران اسلامی بہن نے دیگر ذمہ داراسلامی بہنوں کے ہمراہ ملکر گھر گھر جا کر مقامی اسلامی بہنوں کو دعوت اسلامی کی دینی و فلاحی خدمات کے بارے میں بتایا اور انہیں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں آنے کی دعوت دی۔


دعوتِ اسلامی کے  شعبہ علاقائی دورہ (اسلامی بہنیں) کے زیر اہتمام 16 نومبر2021ء بروز منگل واہگہ ٹاؤن کابینہ کےعلاقے قائداعظم انٹر چینج کی الرحمن سوسائٹی میں علاقائی دورے کا سلسلہ ہوا جس میں پاکستان ذمہ دار اسلامی بہن نے مقامی اسلامی بہنوں کے ہمراہ ملکر گھر گھر جاکر علاقائی دورہ کیاجس میں اسلامی بہنوں کو ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی دعوت دی اور دعوت اسلامی کے رسائل بھی تقسیم کئے۔ اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


گلستانِ جوھر کابینہ  ڈویژن بھٹائی آباد بمقام جوہر اسکوائر میں دعوت اسلامی کے شعبہ علاقائی دورہ کے زیر اہتمام 11 نومبر بروز جمعرات کو کابینہ تا ذیلی ذمہ دار اسلامی بہنوں کے درمیان مدنی مشورہ ہوا جس میں ذمہ دار اسلامی بہن نے ٹیلی تھون اور نفلی روزوں کی ترغیب دلائی اور کارکردگی وقت پر جمع کرنے کا ذہن دیا جس پر ذمہ دار اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ علاقائی دورہ  و محفل نعت کے تحت 8 نومبر 2021ء کو کراچی ساؤتھ زون 2 میں ماہانہ مدنی مشورہ منعقد کیا گیاجس میں 3 کابینہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مدنی مشورے میں محفل نعت پر کلام ہوا اور محفلِ نعت کو شیڈول کےمطابق مضبوط بنا نے کی ترغیب دلائی گئی۔ آخر میں شخصیات اسلامی بہنوں سے ملاقات کرنے اور ان سے نیت لینے کی طرف توجہ دلائی گئی۔ 


دعوتِ اسلامی کےشعبہ علاقائی دورہ (اسلامی بہنیں) کے تحت 9 نومبر 2021ء بروز منگل کو حیدرآباد زون آفندی ٹاؤن میں علاقائی دورہ کا سلسلہ ہوا جس میں زون نگران اسلامی بہن نے ڈویژن ذمہ دار اسلامی بہن کے ہمراں ملکر مقامی اسلامی بہنوں کو ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت دی ۔

اس کے بعد ایک شخصیت خاتون کے گھر محفل نعت کا انعقاد ہوا اور وہاں زون نگران اسلامی بہن نے ’’غوث اعظم علیہ رحمہ کا بچپن ‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور اسلامی بہنوں کو دعوت اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے، ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کا ذہن دیا نیز ٹیلی تھون میں اپنا حصہ ملانے کی ترغیب دلائی ۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ علاقائی دورہ  ) اسلامی بہنیں) کے زیر اہتمام فیصل آباد ریجن میں ہونے والے دینی کاموں کی ماہ اکتوبر 2021ء میں ہونے والے دینی کاموں کی ماہانہ کارکردگی درج ذیل ہے:

ذیلی حلقوں میں ہونے والے علاقائی دوروں کی تعداد: 11 ہزار115

اکثر علاقائی دورہ میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 2 ہزار 601

انفرادی کوشش کے ذریعے محارم کو مدنی قافلوں میں سفر کروانے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 35


   دعوت اسلامی کے شعبہ علاقائی دورہ( اسلامی بہنیں) کا کام پاکستان کے ساتھ ساتھ دنیا کےمختلف ممالک عرب شریف ، کویت ، عمان، بحرین، سڈنی، انڈونیشیا ،سری لنکا ،بنگلہ دیش، ہند ، ایران، ساؤتھ افریقہ، کینیا ، تنزانیہ ، یوکے ،ڈنمارک ، اٹلی، اسپین،فرانس، ناروے، بلجئیم اور یوباسٹی میں جاری ہے ۔

پاکستان میں ماہ اکتوبر میں 20ہزار98 اسلامی بہنوں نے علاقائی دورے میں شرکت کی۔ 89ہزار890 رسائل تقسیم کئے گئے اورمزید اسلامی بہنوں کو سنتوں بھرے اجتماع و دیگردینی کاموں کی ترغیب دلائی گئی۔

پاکستان کے علاوہ بیرون ممالک میں 6ہزار297 اسلامی بہنوں نے علاقائی دورہ کے ذریعے اسلامی بہنوں کو مختلف دینی کاموں میں شرکت کی دعوت دی جبکہ 7ہزار421 رسائل تقسیم کئے گئے۔ 


دعوتِ اسلامی کے شعبہ علاقائی دورہ (اسلامی بہنیں)کے تحت 8 نومبر 2021 ء بروز پیر کراچی ساؤتھ زون 1 میں ماہانہ مدنی مشورے کا انعقاد ہو ا جس میں شعبہ علاقائی دورہ کی کابینہ سطح کی ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مدنی مشورے میں انفرادی عبادت و ذمہ داراسلامی بہنوں کے مزاج و کردار کی اصلاح پر کلام ہوا نیز اپنے شعبے کے حوالے سے تقرری مکمل کرنے کا ذہن دیا گیا اور علاقائی دورے کے ذریعے ٹیلی تھون یونٹس جمع کرنے کی ترغیب دلائی گئی ۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 9 نومبر2021ء بروز  منگل واہگہ ٹاؤن کابینہ کےعلاقے قائداعظم انٹر چینج کی الرحمٰن سوسائٹی میں مدنی دورہ کا سلسلہ ہوا جس میں پاکستان ذمہ دار اسلامی بہن نے دیگر مقامی ذمہ دار اسلامی بہنوں کے ہمراہ ملکر گھر گھر جا کر علاقائی دورہ کیا ۔

شعبہ علاقائی دورہ ذمہ دار اسلامی بہن نے جس میں اسلامی بہنوں کو ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی دعوت دی اور مکتبۃ المدینہ کے مطبوعہ رسائل بھی تقسیم کئے۔ اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔