دعوتِ اسلامی کے شعبہ علاقائی دورہ للبنات  کے تحت کراچی ساؤتھ زون 2 بلدیہ ٹاؤن کابینہ ڈویژن نیول کالونی میں ستمبر 2021 ء میں ہونےوالےدینی کاموں کی ماہانہ کارکردگی درج ذیل ہے:

علاقائی دورہ کی تعداد:51

علاقائی دورہ میں اکثر شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 62

محارم اسلامی بھائیوں کو مدنی قافلےمیں سفر کروانےوالی اسلامی بہنوں کی تعداد:2

تقسیم کی گئی کتب کی تعداد:12

تقسیم کئےگئے رسائل کی تعداد:132


دعوت اسلامی کے شعبہ علاقائی دورہ للبنات کےتحت گزشتہ دنوں لاہور ریجن ناروال زون میں مدنی مشورہ ہوا جس میں علاقائی دورہ ذمہ دار اورمحفل نعت ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔مدنی مشورے میں اسلامی بہنوں کو علاقائی دورہ کی اہمیت بیان کرتے ہوئے ہوئے ہر ہفتے علاقائی دورہ میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی گئی۔دینی حلقے کو مضبوط بنانے کے لئے مدنی پھول پیش کئے گئے نیز نارووال زون کی تمام ڈویژنز میں ماہانہ دینی حلقہ منعقد کروانے کا ذہن دیا گیا ۔محفل نعت کے حوالے سے ذمہ دار دعوت اسلامی نے مبلغہ کارکردگی فارم کو تفصیل کے ساتھ سمجھانے کے بعد شیڈول کے مطابق محفل نعت کرنے کی ترغیب دلائی ۔ 


دعوت اسلامی کے شعبہ علاقائی دورہ للبنات  کے تحت کراچی ایسٹ زون 1 لانڈھی کابینہ میں علاقائی دورے کاسلسلہ ہوا جن میں کابینہ تا ذیلی مشاورتوں کی تقریبًا 400 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغات دعوت اسلامی نے اسلامی بہنوں کو ہفتہ وارسنتوں بھرے اجتماع کی دعوت دی اور انہیں مکتبۃ المدینہ کے رسائل پیش کئے اور رسالہ نیک اعمال پر عمل کرنے کاذہن د یاجس پر اسلامی بہنوں نے اچھی نیتوں کااظہارکیا۔


 اسلامی بہنوں کے شعبہ علاقائی دورہ للبنات کے تحت گزشتہ دنوں جھنگ زون میں بذریعہ کال مدنی مشورےکاانعقادہواجس میں کابینہ سطح ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

رکن زون ذمہ داراسلامی بہن نے تقرریاں مکمل کرنے کے ساتھ ساتھ کابینہ میں شعبہ علاقائی دورے کی کارکردگی کو مضبوط بنانے کے حوالے سے نکات بتائےاور اہداف بھی دیئےجس پر اسلامی بہنوں نے اچھی نیتوں کا اظہار کرتےہوئے ذیلی سطح تک اپنے شعبہ کی تقرریاں مکمل کرنے کی نیتیں پیش کیں۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ علاقائی دورہ  اور محفل نعت کے تحت کراچی ساؤتھ زون 2 نیوکراچی کابینہ میں مدنی مشورہ ہوا جس میں زون ،کابینہ اور ڈویژن سطح کی20 ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

زون ذمہ دار اسلامی بہن نے ’’مبلغہ کو کیساہونا چاہیئے‘‘ کےموضوع پر بیان کیا اور مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کو علاقائی دورہ ومحفل نعت کرنے کے حوالے سے اہم نکات بتائے۔اس کےعلاوہ ڈویژن مشاورت وعلاقہ مشاورت کو شیڈول و کارکردگی صحیح انداز میں پُر کرنے کا ذہن دیا گیا نیز دینی حلقے کو مزیدمضبوط کرنے کا ہدف دیا ۔اس کےساتھ ہی انہیں ڈویژن تا علاقائی مشاورت تک یہ سارے مد نی پھول بڑھانےکاذہن دیاجس ڈویژن مشاورت ذمہ داراسلامی بہنوں نے ان مدنی پھولوں پر عمل کرنےکی اچھی اچھی نیتیں کیں ۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ علاقائی دورہ للبنات کے تحت کراچی ریجن کوئٹہ زون چکی شاہوانی  کابینہ میں مدنی مشورہ ہو اجس میں زون تا علاقائی سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

زون ذمہ دار اسلامی بہن نے ڈویژن سطح پر اسلامی بہن کی تقرری کی اورشعبےدینی کام کے متعلق مدنی پھول دیتےہوئے ماہانہ کارکردگی فارم و شیڈول سمجھایا جبکہ اسلامی بہنوں کو علاقائی دورہ میں شرکت کرنے اورماتحت کو شرکت کروانےکاہدف دیا نیزمحارم کو مدنی قافلوں میں سفر کروانے اور اس کی کارکردگی بروقت جمع کروانے کا ذہن دیا ۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ علاقائی دورہ للبنات کےتحت زیر اہتمام گزشتہ دنوں واہگہ ٹاؤن کابینہ کےعلاقے قائداعظم انٹر چینج کی الرحمن سوسائٹی میں علاقائی دورہ کاسلسلہ ہوا جس میں پاکستان ذمہ داراسلامی بہن نے مقامی اسلامی بہنوں کے ہمراہ ملکر گھر گھر جا کر نیکی کی دعوت دی ۔ اسلامی بہنوں کو ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنےکی دعوت پیش کی اورانہیں مکتبۃ المدینہ کےمطبوعہ رسائل بھی پیش کئےجس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


دعوت اسلامی کے شعبہ علاقائی دورہ  للبنات کے تحت کراچی ساؤتھ زون 2اورنگی ٹاؤن کابینہ میں ماہانہ مدنی مشورہ منعقد کیا گیاجس میں زون تا ذیلی سطح کی تقریباً 40 ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

زون مشاورت ذمہ داراسلامی بہن نے ڈویژن تا ذیلی مشاورتوں کو شیڈول پر عمل کرنے کے طریقے بتائےنیز ہفتہ وار رسالے کی تعداد بڑھانے اور علاقائی دورہ میں زیادہ سے زیادہ تعداد میں تقسیم رسائل کرنے کا ذہن دیا ۔ماہانہ دینی حلقے میں شرکت کرنے کی ترغیب دلاتےہوئے فی ذیلی 12 اسلامی بہنوں کا ہدف دیا ۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام لکی مروت کابینہ کی ڈویژن پنیالہ کے علاقے ملانہ میں علاقائی دورے کا سلسلہ ہوا جس میں نگران کابینہ اور زون نگران  اسلامی بہنوں نے گھر گھر جاکر اسلامی بہنوں کو ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت دی جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


ماہ اگست 2021ء میں دعوت اسلامی کے شعبہ علاقائی دورہ کے تحت جھنگ زون میں ہونے والے دینی کاموں کی ماہانہ کارکردگی درج ذیل ہے:

ذیلی حلقوں میں ہونے والی نیکی کی دعوت کی تعداد:125

اکثر علاقائی دورہ میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 246

ماہ اگست میں ایک یا دو بار نیکی کی دعوت میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 120

انفرادی کوشش سے محارم کو مدنی قافلوں میں سفر کروانے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:144


دعوتِ اسلامی کے شعبہ علاقائی دورہ  للبنات کے تحت کراچی ساؤتھ زون 1 لیاری کابینہ میں نیکی کی دعوت کا سلسلہ ہواجس میں لیاری کابینہ کی کثیر اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ اسلامی بہنوں نے نیکی کی دعوت کے سلسلے میں گھر گھر جاکر مقامی اسلامی بہنوں کونیکی کی دعوت دیتےہوئے ہفتہ وار سنتوں بھرےاجتماع میں شرکت کرنے اورمدنی مذاکرہ دیکھنے کاذہن دیا جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں پیش کیں۔

اس کےعلاوہ لیاری کابینہ کی ڈویژن موسٰی لین میں دینی کام کورس ہوا جس میں لیاری کابینہ کی نگران اورذمہ دار اسلامی بہنوں نے 8 دینی کاموں کے بارے میں اسلامی بہنوں کو سمجھایا اور انہیں ان میں حصہ لینےکاذہن دیا۔اس کےعلاوہ ماہانہ کارکردگی سمجھائی۔


ماہ اگست 2021ء میں دعوت اسلامی کے شعبہ علاقائی دورہ کے تحت ساہیوال زون میں ہونے والے دینی کاموں کی ماہانہ کارکردگی ملاحظہ کیجئے:

ذیلی حلقوں میں ہونے والی نیکی کی دعوت کی تعداد: 105

اکثر علاقائی دورہ میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 99

ماہ اگست میں ایک یا دو بار نیکی کی دعوت میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 59

انفرادی کوشش سے محارم کو مدنی قافلوں میں سفر کروانے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:16