دعوتِ اسلامی کے شعبہ تعلیم للبنات کےتحت
پچھلے دنوں حیدرآباد زون لطیف آباد کابینہ کی ڈویژن قاسم
آباد میں علاقائی دورےکاسلسلہ
ہو ا۔ زون ذمہ دار اسلامی بہن نے ڈویژن ذمہ داراسلامی بہنوں کے ساتھ مل کر نیکی کی دعوت دی جس میں بحریہ فاؤنڈیشن اسکول ،آغا تاج اسکول
کی ٹیچرز اور ایک ریٹائرڈ پروفیسر خاتون سے ملاقات کرکے ان کو نیکی کی دعوت دی۔ زون
ذمہ دار اسلامی بہن نے ہفتہ وار سنتوں
بھرے اجتماع میں شرکت کرنےکی دعوت پیش کی اور ان کو گھروں اور اسکول میں دینی
حلقے رکھوانے کا ذہن بھی دیا ۔ انہیں مکتبۃ المدینہ کے مطبوعہ رسائل تحفے میں پیش
کئے گئے۔
اسی طرح حیدرآباد کابینہ کے علاقے پریٹ آباد
اور لطیف آباد کابینہ کے علاقے بسم اللہ
سٹی میں نیکی کی دعوت کاسلسلہ ہوا جن میں زون
ڈویژن اور علاقہ سطح کی ذمہ داراسلامی
بہنوں نے شعبہ تعلیم سے وابستہ شخصیات جن
میں پروفیسر،گورنمنٹ اور پرائیویٹ اسکول
ٹیچرز اور یونیورسٹی کی اسٹوڈینٹ کو ہفتہ
وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی دعوت پیش کی۔
مدنی چینل دیکھنےاور آن لائن اکیڈمی میں ایڈمیشن
لینے کا ذہن دیا نیزپروفیسر اسلامی بہن نے
دعوت اسلامی اور امیر اہل سنت کےبارے میں
اچھے تأثرات کا اظہار کیا۔اس کےعلاوہ
انہیں ماہنامہ فیضان مدینہ اور رسائل تحفے میں پیش کئے گئے۔
فیصل آباد ریجن شعبہ علاقائی دورہ للبنات کی ذمہ داران
کا ٹیلیفونک مدنی مشورہ
دعوت
اسلامی کے شعبہ علاقائی دورہ للبنات کے تحت فیصل آباد ریجن میں بذریعہ کال مدنی مشورہ
منعقد ہوا جس میں اراکین زون اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
رکن
ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے اسلامی بہنوں کی تربیت کی اور کارکردگی
جدول اور ماہانہ کارکردگی وقت پر جمع کروانے کا ذہن دیا۔ مدنی مشورے میں شعبے کی
دینی کاموں کو مضبوط بنانے کے لئے نکات فراہم کئے گئے اور محارم کو مدنی قافلے میں
سفر کروانے کی کارکردگی کو مضبوط بنانے پر کلام کیا گیا جس پر اسلامی بہنوں نے
شعبے کے دینی کاموں کو بڑھانے کی نیت پیش کی۔
شعبہ علاقائی دورہ فیصل آباد کابینہ کی ذمہ دار اسلامی
بہنوں کا مدنی مشورہ
دعوت
اسلامی کے شعبہ علاقائی دورہ للبنات کے تحت فیصل آباد زون کی فیصل آباد کابینہ
شعبہ علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا
جس میں کابینہ و ڈویژن ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
شعبہ
علاقائی دورہ کی ریجن سطح ذمہ دار اسلامی بہن نے کارکردگی کا فالو اپ کرتے ہوئے
تربیت کی اور نیکی کی دعوت کے حوالےسے مدنی پھول دیئے۔ شعبے کے دینی کاموں کو مزید
بڑھانے اور اس میں بہتری لانے کے حوالے سے نکات فراہم کے گئے۔
شعبہ
علاقائی دورہ للبنات کےتحت پہاڑپور کابینہ میں نیکی کی دعوت کاسلسلہ
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ علاقائی دورہ للبنات کےتحت گزشتہ دنوں
پہاڑپور کابینہ میں نیکی کی دعوت کاسلسلہ ہوا جس میں چشمہ ڈویژن نگران اسلامی بہن نےمقامی اسلامی
بہنوں کےہمراہ گھر گھر جاکر نیکی کی دعوت
دی۔ اسلامی بہنوں کوہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کی برکتیں بتا کر انہیں ہفتہ
وار سنتوں بھرے اجتماع میں پابندی کے ساتھ
شرکت کرنے کی ترغیب دلائی جس پر اسلامی
بہنوں نے اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔
اسی
طرح شعبہ علاقائی دورہ للبنات کےتحت زنجانی کابینہ
میں مدنی مشورہ ہوا جس میں کابینہ تاعلاقائی سطح کی
اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ زون
ذمہ داراسلامی بہن نےشعبے کےدینی کاموں کےحوالےسےاسلامی بہنوں کو نکات بتائے۔
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ علاقائی دورہ للبنات کے زیر
اہتمام فیصل آباد ریجن میں ہونےوالےدینی کاموں کی اگست2021ء کی ماہانہ کارکردگی
درج ذیل ہے:
ذیلی
حلقوں میں ہونے والی نیکی کی دعوت کی تعداد: 1ہزار61
علاقائی
دورہ برائے نیکی کی دعوت میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 1ہزار781
اسلامی
بہنوں کی انفرادی کوشش کے ذریعے تین دن
کےمدنی قافلوں میں سفر کرنے والے محارم کی
تعداد: 222
گلستان
جوہر کابینہ کی ڈویژن پرفیوم چوک کے علاقے جوہر موڑ میں ماہانہ مدنی مشورہ
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ علاقائی دورہ للبنات کے
تحت گلستان جوہر کابینہ کی ڈویژن پرفیوم
چوک کے علاقے جوہر موڑ میں ماہانہ مدنی مشورہ کا انعقاد ہوا جس میں ذیلی سطح کی
علاقائی دورہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
کابینہ
مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کوعلاقائی دورہ کے مدنی پھولوں سے اپڈیٹ
کیااورنیکی کی دعوت دینے کے طریقے بتاتے ہوئے ماہانہ کارکردگی وقت پر جمع کروانے
کا ذہن دیا جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔
کوئٹہ
زون میں شعبہ
علاقائی دورہ کےتحت ہونےوالےدینی کاموں کی ماہانہ کارکردگی
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ علاقائی دورہ للبنات کےتحت
کوئٹہ زون میں اگست 2021 ءمیں ہونےوالےدینی کاموں کی مجموعی کارکردگی ملاحظہ ہوں :
نیکی
کی دعوت میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 56
تقسیم
کئے گئے رسائل کی تعداد:105
دینی
حلقوں کی تعداد:5
ان
میں شرکت کرنےوالی اسلامی بہنوں کی تعداد:71
محافل
نعت کی تعداد:2
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ علاقائی دورہ للبنات کے تحت کراچی ایسٹ زون 1 کورنگی کی تمام کابینہ اور لانڈھی کابینہ میں مختلف مقامات پرعلاقائی دورہ للبنات کاسلسلہ
ہواجن میں کم و بیش 683اسلامی بہنوں نےشرکت کی ۔
مبلغاتِ
دعوت اسلامی نےمقامی اسلامی بہنوں کونیکی کی دعوت دیتےہوئے دعوت اسلامی کی دینی خدمات سے آگاہ
کیااورانہیں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت دی۔ اس میں ان اسلامی بہنوں کو خصوصیت کےساتھ دعوت دی جو 20 / 25 سال سے دعوت اسلامی
کے دینی ماحول سے وابستہ ہیں اس پرانہوں اچھی نیتیں پیش کرتےہوئے خوشی کا اظہار کیا۔
بلدیہ ٹاؤن کابینہ میں اگست 2021 ءمیں ہونےدینی
کاموں کی مجموعی ماہانہ کارکردگی
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ علاقائی دورہ للبنات کےتحت
کراچی ساؤتھ زون 2 بلدیہ ٹاؤن کابینہ میں اگست 2021 ءمیں ہونےدینی کاموں کی مجموعی ماہانہ کارکردگی ملاحظہ ہوں:
اس ماہ کابینہ کے 99 مختلف ذیلیوں میں ہونےوالے
علاقائی دوروں کی تعداد:99
نیکی
کی دعوت میں اکثر شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد :314
اسلامی
بہنوں کی انفرادی کوشش سے 3دن کے مدنی قافلوں میں سفرکرنےوالے اسلامی بھائیوں کی
تعداد: 243
شعبہ
علاقائی دورہ کے تحت تقسیم کئے گئے رسائل کی تعداد: 765
ماہانہ
ڈویژن سطح پر ہونےوالے دینی حلقوں ک تعداد: 5
ان میں شرکت کرنے والی اسلامی
بہنوں کی تعداد کم و بیش : 301
اس ماہ میں ہونےوالی محافلِ نعت کی تعداد: 28
ہفتہ
وار سنتوں بھرے اجتماع میں نئی آنے والی
اسلامی بہنوں کی تعداد: 68
اسلامی
بہنوں کےمدرسۃ المدینہ میں نئی آنے والی
اسلامی بہنوں کی تعداد: 15
اس
ماہ محافلِ نعت کے ذریعے دینی ماحول سے منسلک ہونےوالی شخصیات خواتین کی تعداد:19
محافلِ نعت کے ذریعے تقسیم کئے گئے رسائل کی تعداد:2 ہزار134
دعوت
اسلامی کے شعبہ علاقائی دورہ للبنات کے تحت
گزشتہ دنوں کراچی زون ساؤتھ 2 نیول کالونی
میں کورس بنام آئیے دینی کام سیکھیں کاانعقادہوا جس میں کابینہ مشاورت اور علاقائی
دورہ ذمہ دار اسلامی بہن نے شرکت کی۔
مبلغات دعوت اسلامی نے ذمہ دار اسلامی بہنوں کو شعبہ
علاقائی دورہ سے متعلق مدنی پھول دیئے اور اس شعبے کےدینی کام سمجھائےجن میں ہفتہ وار علاقائی دورہ برائے نیکی
کی دعوت، ماہانہ ڈویژن دینی حلقہ، محافلِ نعت زیر موضوع رہے نیز مدنی قافلوں میں محارم
کو سفر کروانا کےحوالےسے اسلامی بہنوں کی ذہن سازی کی ۔
کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو نیکی کی دعوت دینے کاطریقہ سکھایا اوراس شعبے
کےتحت ہونےوالے دینی کاموں کی اہمیت بھی بتائی نیز اس میں ہفتہ وار رسائل تقسیم کرنے کا ذہن دیا اور
زیادہ سے زیادہ محافلِ نعت کے انعقاد کے لئے اہداف بھی دئیے۔
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ علاقائی دورہ للبنات کی جانب سے سکھر زون کی جیکب آباد کابینہ میں مدنی
مشورے کا انعقاد ہوا جس میں ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے علاقائی دورہ برائے نیکی کی
دعوت ،محفل نعت اوردینی حلقے کے نکات پر کلام
کیا اور ان شعبہ جات میں بہتری لانے کے لئے
ہدف دیئے جس میں ،کابینہ ، ڈویژن و علاقائی ذمہ داراسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار
کیا ۔
مزید ذمہ داران کو مدنی قافلوں میں محارم کو سفر کروانے
کی ترغیب دلائی جس پر ذمہ داراسلامی بہنوں نے دینی کام ومدنی قافلوں کی کارکردگی کو
مزید احسن انداز میں کرنے کے لئےنیتیں پیش کیں۔
کوئٹہ
کابینہ میں زون تا ڈویژن مشاورت کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ علاقائی دورہ للبنات کے
تحت گزشتہ دنوں کوئٹہ کابینہ میں زون تا ڈویژن مشاورت کی ذمہ داراسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہواجس میں زون مشاورت ذمہ داراسلامی بہن نے شعبے کےدینی کام کرنےکےمتعلق مدنی پھول بتائےاور علاقائی دورہ، محفلِ نعت، دینی حلقے کی کارکردگی کو بہتر سے بہتر بنانے کا ذہن دیا۔
اس
کےعلاوہ ماہانہ کارکردگی فارم و شیڈول فارم سمجھایا نیز علاقائی دورہ کے ذریعے
مکتبۃ المدینہ کے کُتب و رسائل تقسیم کرنے کے اہداف بھی دیئے۔ ساتھ ہی سنتوں کی
تربیت و نیکی کی دعوت عام کرنے کے لئے محارم کو مدنی قافلوں میں سفر کروانے اور اس
کی کارکردگی بھی جمع کروانے کی ترغیب
دلائی جس پرذمہ دار اسلامی بہنوں نےاچھی نیتیں کیں ۔