دعوتِ اسلامی کے شعبہ علاقائی دورہ للبنات کے تحت کراچی ایسٹ زون 1 کورنگی کی تمام کابینہ اور لانڈھی کابینہ میں مختلف مقامات پرعلاقائی دورہ للبنات کاسلسلہ ہواجن میں کم و بیش 683اسلامی بہنوں نےشرکت کی ۔

مبلغاتِ دعوت اسلامی نےمقامی اسلامی بہنوں کونیکی کی دعوت دیتےہوئے دعوت اسلامی کی دینی خدمات سے آگاہ کیااورانہیں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت دی۔ اس میں ان اسلامی بہنوں کو خصوصیت کےساتھ دعوت دی جو 20 / 25 سال سے دعوت اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ ہیں اس پرانہوں اچھی نیتیں پیش کرتےہوئے خوشی کا اظہار کیا۔