دعوت اسلامی کے شعبہ علاقائی دورہ( اسلامی بہنیں) کا کام پاکستان کے ساتھ ساتھ دنیا کےمختلف ممالک عرب شریف ، کویت ، عمان، بحرین، سڈنی، انڈونیشیا ،سری لنکا ،بنگلہ دیش، ہند ، ایران، ساؤتھ افریقہ، کینیا ، تنزانیہ ، یوکے ،ڈنمارک ، اٹلی، اسپین،فرانس، ناروے، بلجئیم اور یوباسٹی میں جاری ہے ۔

پاکستان میں ماہ اکتوبر میں 20ہزار98 اسلامی بہنوں نے علاقائی دورے میں شرکت کی۔ 89ہزار890 رسائل تقسیم کئے گئے اورمزید اسلامی بہنوں کو سنتوں بھرے اجتماع و دیگردینی کاموں کی ترغیب دلائی گئی۔

پاکستان کے علاوہ بیرون ممالک میں 6ہزار297 اسلامی بہنوں نے علاقائی دورہ کے ذریعے اسلامی بہنوں کو مختلف دینی کاموں میں شرکت کی دعوت دی جبکہ 7ہزار421 رسائل تقسیم کئے گئے۔ 


دعوتِ اسلامی کے شعبہ علاقائی دورہ (اسلامی بہنیں)کے تحت 8 نومبر 2021 ء بروز پیر کراچی ساؤتھ زون 1 میں ماہانہ مدنی مشورے کا انعقاد ہو ا جس میں شعبہ علاقائی دورہ کی کابینہ سطح کی ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مدنی مشورے میں انفرادی عبادت و ذمہ داراسلامی بہنوں کے مزاج و کردار کی اصلاح پر کلام ہوا نیز اپنے شعبے کے حوالے سے تقرری مکمل کرنے کا ذہن دیا گیا اور علاقائی دورے کے ذریعے ٹیلی تھون یونٹس جمع کرنے کی ترغیب دلائی گئی ۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 9 نومبر2021ء بروز  منگل واہگہ ٹاؤن کابینہ کےعلاقے قائداعظم انٹر چینج کی الرحمٰن سوسائٹی میں مدنی دورہ کا سلسلہ ہوا جس میں پاکستان ذمہ دار اسلامی بہن نے دیگر مقامی ذمہ دار اسلامی بہنوں کے ہمراہ ملکر گھر گھر جا کر علاقائی دورہ کیا ۔

شعبہ علاقائی دورہ ذمہ دار اسلامی بہن نے جس میں اسلامی بہنوں کو ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی دعوت دی اور مکتبۃ المدینہ کے مطبوعہ رسائل بھی تقسیم کئے۔ اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ علاقائی دورہ ) اسلامی بہنیں)کے تحت 4 نومبر 2021ء بروز جمعرات بلدیہ ٹاؤن کابینہ کراچی میں ماہانہ مدنی مشورے کاانعقاد ہوا جس میں 2 ڈویژنز مشاورت ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مدنی مشورے میں کابینہ ذمہ دار اسلامی بہن نے شعبے کے دینی کاموں کو کرنے کے حوالے سے اسلامی بہنوں کی تربیت کی نیز علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت کی ماہانہ کارکردگی کو بہتر بنانے کے حوالے سے مدنی پھول دیئے اور7 نومبر2021ء کو ہونے والی ٹیلی تھون مہم کے حوالے سے اسلامی بہنوں کو نکات بتائے جس پر ذمہ دار اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار بھی کیا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ علاقائی دورہ  ( اسلامی بہنیں ) کے تحت بلدیہ ٹاؤن کابینہ کی اکتوبر2021ء کے دینی کاموں کی ماہانہ کارکردگی درج ذیل رہی:

اس ماہ ہونے والے علاقائی دوروں کی تعداد: 94

نیکی کی دعوت میں اکثر شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 336

محارم اسلامی بھائیوں کو مدنی قافلوں میں سفر کروانے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 6

تقسیم کی گئی کُتب کی تعداد:8

تقسیم کئے گئے رسائل کی تعداد:1 ہزار 370


دعوتِ اسلامی کے شعبہ علاقائی دورہ (اسلامی بہنیں ) کے تحت 26 اکتوبر 2021ء بروز منگل کراچی ایسٹ زون 1کورنگی کابینہ میں علاقائی دورے کا سلسلہ ہوا ۔ اس میں کم و بیش 286 ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

پورے کورنگی میں علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت کا سلسلہ ہوا جس میں مبلغات دعوت اسلامی نے مقامی اسلامی بہنوں کو ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں آنے کی دعوتیں دیں جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں پیش کیں۔

٭دوسری طرف دعوت اسلامی کے تحت 26 اکتوبر 2021ء کو لانڈھی کابینہ میں علاقائی دورہ ہوا جس میں کابینہ تا ذیلی مشاورتوں کی تقریباً 300 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ذمہ دار اسلامی بہنوں نے ذیلی حلقوں میں علاقائی دورہ کیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں کو ہفتہ وارسنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی دعوت دی اورٹیلی تھون جمع کرنےکا بھی ذہن دیا نیز تقسیم رسائل کی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کااظہار کیا ۔


دعوت اسلامی کے شعبہ علاقائی دورے (اسلامی بہنیں )کے تحت 25اکتوبر 2021 ءکراچی ایسٹ زون 2 گلستان جوہرکابینہ علاقہ بختاور کالونی میں ماہانہ مدنی مشورہ کا انعقاد ہوا جس میں ذیلی سطح کی علاقائی دورہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ کابینہ مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے علاقائی دورہ کے مدنی پھول سے اپڈیٹ کیا نیزاسلامی بہنوں کونیکی کی دعوت دینے کے طریقے بتائے اور ماہانہ کارکردگی وقت پر جمع کروانے کا ذہن دیا جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ علاقائی  دورہ(اسلامی بہنیں) کے زیر اہتمام 19اکتوبر2021ء بروز منگل واہگہ ٹاؤن کابینہ کےعلاقے قائداعظم انٹر چینج کی الرحمن سوسائٹی میں علاقائی دورےکاسلسلہ ہوا جس میں پاکستان ذمہ دار اسلامی بہن نے دیگر ذمہ داراسلامی بہنوں کےہمراہ ملکرمقامی اسلامی بہنوں کو نیکی کی دعوت دی جس میں ان کوہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی دعوت دی اورانہیں مکتبۃ المدینہ کے مطبوعہ رسائل بھی پیش کئیں۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ علاقائی دورہ  (اسلامی بہنیں )کے تحت 12 اکتوبر 2021 ءکوکراچی ساؤتھ زون 1 لیاری کابینہ ڈویژن موسٰی لین کے تمام ڈویژن میں علاقائی دوروں کا سلسلہ ہوا۔

نیکی کی دعوت سے پہلے حلقہ لگایا گیا جس میں نیکی کی دعوت دینےکے مدنی پھول ، فضائل اور طریقہ بھی بتایا گیا نیز نیکی کی دعوت کےدوران طالبات و شخصیات خواتین سے ملاقات ہوئیں ان کو نیکی کی دعوت دی گئی اور مکتبۃ المدینہ کےرسالے تحفتاً دیئےگئے۔مزید انہیں دینی کام کرنےکاذہن دیا گیا جس پر انہوں نے اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ علاقائی  دورہ للبنات کے تحت7 اکتوبر 2021 بروز جمعرات کراچی ساؤتھ زون 2 میں مدنی مشورےکاانعقادہوا جس میں کابینہ مشاورتوں کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

زون مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے ’’ سستی کے نقصانات‘‘ کے موضوع پر اہم نکات دیتے ہوئے نیو اصطلاحات کے استعمال کا ذہن دیا ۔ مزیداسلامی بہنوں کو عملی طور پر دینی کام کر نے کا ذہن دیتےہوئےمحفل نعت کو شیڈول کے مطابق کرنے کی ترغیب دلائی نیزٹیلی تھون کے اہداف مکمل کرنے کے حوالےسے نکات بتائے جس پر ذمہ داراسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کااظہارکیا۔ 


دعوتِ اسلامی کے شعبہ علاقائی دورہ للبنات  کے تحت کراچی ساؤتھ زون 2 نیو کراچی کابینہ کی گودھرا اور نارتھ کراچی ڈویژنز میں ستمبر2021 ء میں ہونے والے دینی کاموں کا ماہانہ کارکردگی ملاحظہ ہوں :

ا س ماہ ہونےوالے علاقائی دورہ کی تعداد: 24

علاقائی دورہ میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 100

تقسیم کی گئی کتب کی تعداد: 2

تقسیم کئےگئے رسائل کی تعداد: 102

نیو کراچی کابینہ ڈویژن نارتھ کراچی کارکردگی

ا س ماہ ہونےوالے علاقائی دورہ کی تعداد: 30

علاقائی دورہ میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 116

تقسیم کئےگئے رسائل کی تعداد: 645 


دعوتِ اسلامی کے شعبہ علاقائی دورہ للبنات کےزیر اہتمام 5 اکتوبر2021ء بروز منگل گلستان جوہر کابینہ ڈویژن پرفیوم چوک میں علاقائی دورہ کاسلسلہ ہوا جس میں 5 اسلامی بہنوں نےشرکت کی ۔

زون ذمہ دار اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کےہمراہ ملکر مقامی اسلامی بہنوں کو ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت دی اور امیر اہل سنت دامت برکاتہم العالیہ کے تحریر شدہ رسائل بھی پیش کئے۔