دعوت اسلامی کے شعبہ علاقائی دورہ  للبنات کے تحت گزشتہ دنوں کراچی زون ساؤتھ 2 نیول کالونی میں کورس بنام آئیے دینی کام سیکھیں کاانعقادہوا جس میں کابینہ مشاورت اور علاقائی دورہ ذمہ دار اسلامی بہن نے شرکت کی۔

مبلغات دعوت اسلامی نے ذمہ دار اسلامی بہنوں کو شعبہ علاقائی دورہ سے متعلق مدنی پھول دیئے اور اس شعبے کےدینی کام سمجھائےجن میں ہفتہ وار علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت، ماہانہ ڈویژن دینی حلقہ، محافلِ نعت زیر موضوع رہے نیز مدنی قافلوں میں محارم کو سفر کروانا کےحوالےسے اسلامی بہنوں کی ذہن سازی کی ۔

کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو نیکی کی دعوت دینے کاطریقہ سکھایا اوراس شعبے کےتحت ہونےوالے دینی کاموں کی اہمیت بھی بتائی نیز اس میں ہفتہ وار رسائل تقسیم کرنے کا ذہن دیا اور زیادہ سے زیادہ محافلِ نعت کے انعقاد کے لئے اہداف بھی دئیے۔


دعوتِ اسلامی کے  شعبہ علاقائی دورہ للبنات کی جانب سے سکھر زون کی جیکب آباد کابینہ میں مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت ،محفل نعت اوردینی حلقے کے نکات پر کلام کیا اور ان شعبہ جات میں بہتری لانے کے لئے ہدف دیئے جس میں ،کابینہ ، ڈویژن و علاقائی ذمہ داراسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا ۔

مزید ذمہ داران کو مدنی قافلوں میں محارم کو سفر کروانے کی ترغیب دلائی جس پر ذمہ داراسلامی بہنوں نے دینی کام ومدنی قافلوں کی کارکردگی کو مزید احسن انداز میں کرنے کے لئےنیتیں پیش کیں۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ علاقائی دورہ للبنات  کے تحت گزشتہ دنوں کوئٹہ کابینہ میں زون تا ڈویژن مشاورت کی ذمہ داراسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہواجس میں زون مشاورت ذمہ داراسلامی بہن نے شعبے کےدینی کام کرنےکےمتعلق مدنی پھول بتائےاور علاقائی دورہ، محفلِ نعت، دینی حلقے کی کارکردگی کو بہتر سے بہتر بنانے کا ذہن دیا۔

اس کےعلاوہ ماہانہ کارکردگی فارم و شیڈول فارم سمجھایا نیز علاقائی دورہ کے ذریعے مکتبۃ المدینہ کے کُتب و رسائل تقسیم کرنے کے اہداف بھی دیئے۔ ساتھ ہی سنتوں کی تربیت و نیکی کی دعوت عام کرنے کے لئے محارم کو مدنی قافلوں میں سفر کروانے اور اس کی کارکردگی بھی جمع کروانے کی ترغیب دلائی جس پرذمہ دار اسلامی بہنوں نےاچھی نیتیں کیں ۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام  24اگست2021ء بروز منگل واہگہ ٹاؤن کابینہ کےعلاقے قائداعظم انٹر چینج کی الرحمٰن سوسائٹی میں نیکی کی دعوت کاسلسلہ ہواجس میں پاکستان سطح کی شعبہ علاقائی دورہ ذمہ دار اسلامی بہن نےمقامی ذمہ دار اسلامی بہنوں کےساتھ ملکر گھر گھر جا کر مقامی اسلامی بہنوں کونیکی کی دعوت پیش کی اور انہیں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی ۔ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے مقامی اسلامی بہنوں کو مکتبۃ المدینہ کےرسائل بھی تحفے میں پیش کئےجس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ علاقائی دورہ للبنات کے تحت پچھلے دنوں فیصل آباد ریجن میں بذریعہ کال مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں اراکین زون ذمہ دار اسلامی بہنوں نےشرکت کی ۔

رکن ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کی ماہانہ کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے اِن کی تربیت کیں نیز کارکردگی جدول اور ماہانہ کارکردگی وقت پر جمع کروانے کا ذہن دیا۔

اس کےساتھ ہی کارکردگی میں شیڈول میں بہتری لانےپر ذہن سازی کی نیزشعبے کے دینی کاموں کو مضبوط بنانے کے لئے نکات فراہم کئےاورمحارم کو مدنی قافلوں میں سفر کروانے کی کارکردگی کو مضبوط بنانے پر کلام ہوا۔ آخرمیں اسلامی بہنوں نے شعبےکے دینی کاموں کو بڑھانے کی نیت پیش کی۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ علاقائی دورہ للبنات  کےتحت گزشتہ دنوں کراچی ایسٹ زون 1 کورنگی کابینہ کے تمام ڈویژن میں نیکی کی دعوت کاسلسلہ ہوا جن میں کم و بیش 330 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغات دعوت اسلامی نے sops کا خیال رکھتےہوئے مقامی اسلامی بہنوں پر انفرادی کوشش کرتےہوئےانہیں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنےکی دعوت دی جس پر عوام اسلامی بہنوں نے اچھی نیتیں پیش کیں۔

اس کے علاوہ جواسلامی بہنیں پہلے آتی تھیں اب نہیں آتیں انہیں بھی نیکی کی دعوت دی جس پر انہوں نے بھی اجتماع پاک میں شرکت کرنےاور دوبارہ سے دینی کاموں میں شریک ہونےکی نیتیں پیش کیں۔


        دعوتِ اسلامی کے شعبہ علاقائی دورہ للبنات کےزیر اہتمام 10 اگست 2021 ءبروز منگل واہگہ ٹاؤن کابینہ کےعلاقے قائداعظم انٹر چینج کی الرحمٰن سوسائٹی میں پاکستان سطح کی ذمہ دار اسلامی بہن نے مقامی اسلامی بہنوں کےہمراہ گھر گھر جا کر علاقائی دورہ کیا جس میں اسلامی بہنوں کو ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت دی اور انہیں مکتبۃ المدینہ کےمطبوعہ رسائل بھی پیش کئے۔اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ علاقائی دورہ للبنات  کے زیر اہتمام فیصل آباد ریجن میں اسلامی بہنوں کے شعبہ علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت کی ماہ جولائی2021ء کی ماہانہ کارکردگی درج ذیل ہے:

ذیلی حلقوں میں ہونے والی نیکی کی دعوت کی تعداد: 959

علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 2ہزار373

انفرادی کوشش سے محارم کو مدنی قافلوں میں سفر کروانے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 22


دعوتِ اسلامی کے شعبہ علاقائی دورہ للبنات کے تحت 6 اگست 2021 ءبروز جمعۃ المبارک کراچی ریجن ساؤتھ زون 2میں ماہانہ مدنی مشورے کاانعقادہوا  جس میں میں 4 کابینہ مشاورت ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

زون مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے کابینہ مشاورت کی اسلامی بہنوں کی گزشتہ ماہ کی کارکردگی کاجائزہ لیا۔اس کے علاوہ محافلِ نعت پر کلام کیا اوران شعبوں کے تحت تقسیم رسائل کے متعلق اہم نکات بتائے نیز نیکی کی دعوت عام کرنے کے لئے زیادہ سے زیادہ محارم اسلامی بھائیوں کو مدنی قافلوں میں سفر کروانے کے اہداف بھی دیئے اور کارکردگی کو بہتر بنانے کا ذہن دیتے ہوئے اس کے متعلق بھی نکات بتائے۔ ماہانہ ڈویژن دینی حلقےکو مضبوط کرنے کی ترغیب دلائی جس پرذمہ دار اسلامی بہنوں نے شعبہ علاقائی دورےکو بہتر سے بہتر بنانے کے لئے اچھی اچھی نیتیں پیش کیں۔

کراچی ایسٹ زون 1 کورنگی کابینہ کے تمام ڈویژن میں علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت کا سلسلہ

اسی طرح شعبہ علاقائی دورہ للبنات کے تحت گزشتہ دنوں 2021 ء میں کراچی ایسٹ زون 1 کورنگی کابینہ کے تمام ڈویژن میں علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت کا سلسلہ ہوا جس میں 231 ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

اس میں نئی اسلامی بہنوں پر انفرادی کوشش کرتےہوئےانہیں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی دعوت دی جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ علاقائی دورہ للبنات  کے تحت 5اگست 2021 ءبروز جمعرات کراچی ساؤتھ زون 2 نیو کراچی کابینہ میں ماہانہ مدنی مشورےکاانعقادہوا جس میں چارڈویژن مشاورت کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ ذمہ دار اسلامی بہن نے شعبے کے تحت ہونے والےسابقہ دینی کاموں کا فالواپ کیااور علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت، محفلِ نعت اور محارم کو مدنی قافلوں میں شرکت کروانے کے حوالے سے نکات بتائےنیز شعبے کو مضبوط کرنے کے لئے اہداف دیئے جس پراسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ علاقائی دورہ للبنات  ومحفلِ نعت کے تحت بلدیہ ٹاؤن کابینہ کی جولائی 2021ء کے دینی کاموں کی مجموعی ماہانہ کارکردگی یہ رہی:۔

اس ماہ کابینہ کے مختلف ذیلی حلقو ں میں ہونےوالے علاقائی دوروں کی تعداد: 98

نیکی کی دعوت میں اکثر شرکت کرنےوالی اسلامی بہنوں کی تعداد:281

مدنی قافلوں میں انفرادی کوشش کےذریعے محارم اسلامی بھائیوں کو سفر کروانےوالی اسلامی بہنوں کی تعداد :4

شعبہ علاقائی دورہ للبنات کے تحت تقسیم کئےگئے کُتب و رسائل کی تعداد: 1 ہزار458

ماہانہ ڈویژن دینی حلقوں کی تعداد: 5

دینی حلقوں میں شرکت کرنےوالی اسلامی بہنوں کی تعداد: 267

اس شعبے کے تحت ہونےوالی محافلِ نعت کی تعداد:7

انفرادی کوشش کےذریعے سنتوں بھرے اجتماعات میں شرکت کرنےوالی اسلامی بہنوں کی تعداد:36

اس ماہ بڑی اسلامی بہنوں کےمدرسۃ المدینہ میں داخلہ لینےوالی اسلامی بہنوں کی تعداد:10

محافلِ نعت کے ذریعے دینی ماحول سے منسلک ہونےوالی شخصیات کی تعداد:20

محافلِ نعت کے ذریعے تقسیم کئے گئے رسائل کی تعداد: 900


دعوتِ اسلامی کے شعبہ علاقائی دورہ للبنات کےزیر اہتمام بلدیہ ٹاؤن کابینہ کی ڈویژن مہاجر کیمپ کی جولائی 2021 ء میں ہونےوالےدینی کاموں کی ماہانہ مجموعی کارکردگی ملاحظہ ہوں:

اس ماہ ڈویژن میں تین ہفتے میں ہونےوالے علاقائی دورے کی تعداد: 35

نیکی کی دعوت میں اکثر شرکت کرنےوالی اسلامی بہنوں کی تعداد: 99

شعبہ علاقائی دورہ للبنات کے تحت تقسیم کئےگئے کُتب و رسائل کی تعداد:473

ماہانہ ڈویژن دینی حلقوں کی تعداد: 2

دینی حلقوں میں شرکت کرنےوالی اسلامی بہنوں کی تعداد: 110

انفرادی کوشش کےذریعےہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت والی اسلامی بہنوں کی تعداد :40

اس ماہ مدرسۃ المدینہ (اسلامی بہنوں کےلئے) میں داخلہ لینےوالی اسلامی بہنوں کی تعداد:10

محافلِ نعت کے ذریعے تقسیم کئے گئے رسائل کی تعداد: 250