20 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
دعوت
اسلامی کے شعبہ علاقائی دورہ للبنات کےتحت گزشتہ دنوں لاہور
ریجن ناروال زون میں مدنی
مشورہ ہوا جس میں علاقائی دورہ ذمہ
دار اورمحفل نعت ذمہ داراسلامی بہنوں نے
شرکت کی۔مدنی مشورے میں اسلامی بہنوں کو علاقائی دورہ کی اہمیت بیان کرتے ہوئے ہوئے ہر ہفتے علاقائی دورہ میں شرکت کرنے کی
ترغیب دلائی گئی۔دینی حلقے کو مضبوط بنانے
کے لئے مدنی پھول پیش کئے گئے نیز نارووال زون کی تمام ڈویژنز میں ماہانہ دینی حلقہ منعقد کروانے کا ذہن دیا گیا ۔محفل نعت کے حوالے سے ذمہ دار دعوت اسلامی نے مبلغہ کارکردگی فارم کو تفصیل کے ساتھ سمجھانے کے بعد شیڈول کے مطابق محفل نعت کرنے کی ترغیب دلائی ۔