پاکستان
کے شہرراولپنڈی کینٹ کابینہ کے ذیلی حلقہ صدیق اکبر میں علاقائی دورہ
دعوتِ
اسلامی کے تحت 30نومبر2021ء بروز منگل راولپنڈی کینٹ کابینہ کے ذیلی حلقے
صدیق اکبر میں علاقائی دورہ کا
انعقاد ہواجس میں پاکستان نگران اسلامی بہن نے دیگر ذمہ دار اسلامی بہنوں کے
ہمراہ ملکر مقامی اسلامی بہنوں کو ہفتہ وار سنتوں بھرے
اجتماع پاک میں شرکت کرنے کی دعوت دی ۔
٭دوسری
جانب دعوتِ اسلامی کے تحت یکم دسمبر 2021ء بروز
بدھ راولپنڈی کینٹ کابینہ کے ذیلی حلقہ
صدیق اکبر میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
اجتماع پاک میں پاکستان نگران اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اسلامی بہنوں کو دعوت اسلامی
کی دینی و فلاحی خدمات کےحوالے سے بریفنگ
دیتے ہوئے انہیں عملی طور پر دینی
کاموں میں حصہ لینے کا ذہن دیا ۔اس کے بعد ذکر و دعا اور صلوۃ و سلام پر اختتام ہوا ۔