21 رجب المرجب, 1446 ہجری
فیصل
آباد میں شعبہ علاقائی دورہ ذمہ دار اسلامی بہنوں کے ساتھ مدنی مشورہ
Thu, 23 Jun , 2022
2 years ago
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ علاقائی دورہ ذمہ داراسلامی بہنوں کے تحت 19جون 2022ء بروز اتوار فیصل آباد میں مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں پاکستان مجلس مشاورت ذمہ دار، پاک سطح ادارتی و غیر ادارتی شعبہ ذمہ داران
اور صوبہ و سرکاری ڈویژن سطح کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
نگرانِ پاکستان مجلس مشاورت اسلامی بہن نے شعبہ علاقائی دورہ ذمہ داران کو
شعبے کے دینی کاموں کے سلسلے میں نکات بتائے۔ اس کے علاوہ شعبے کے دینی کام کو بڑھانے کا ذہن
دیا اور اس پر رہنمائی کرتے ہوئے اہم نکات بھی بیان کئے نیز جنوری 2022ءتا مئی 2022 ءکی شعبہ کارکردگی کا
تقابل کرتے ہوئے دینی کاموں کا جائزہ لیاجس پراسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا
اظہار کیااوراہداف بھی دئیے۔ مدنی مشورے کے اختتام پر ذمہ داران کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے ان میں تحائف تقسیم کئے ۔