21 رجب المرجب, 1446 ہجری
شعبہ علاقائی دورہ للبنات
کی کراچی سٹی تا ٹاؤن سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی
مشورہ
Fri, 17 Feb , 2023
1 year ago
گزشتہ روز پی آئی بی
کالونی کراچی میں قائم فیضانِ صحابیات میں شعبہ علاقائی دورہ للبنات کا مدنی مشورہ ہوا جس میں کراچی سٹی تا ٹاؤن سطح
کی ذمہ دار اسلامی بہنیں اور بیرونِ ملک کی ذمہ دار اسلامی بہنیں بذریعہ انٹرنیٹ
شریک ہوئیں۔
مدنی مشورے کی ابتداء میں
نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ”حسنِ اخلاق“ کے موضوع پر سنتوں
بھرا بیان کرتے ہوئے اسلامی بہنوں کو اخلاص کے ساتھ دینی کام کرنے کا ذہن دیا۔
آخر میں صاحبزادیِ عطار سلمہا الغفار نے دعا فرمائی نیز مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں سے
ملاقات کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کی
ترغیب دلائی۔