18 جمادی الاخر, 1446 ہجری
صوبہ بلوچستان کی اسلامی بہنوں کے درمیان علاقائی
دورہ برائے نیکی کی دعوت کا سلسلہ
Mon, 28 Aug , 2023
1 year ago
اسلامی بہنوں کو دینِ اسلام کی باتیں سکھانے
والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 22 اگست 2023ء بروز منگل صوبہ بلوچستان کی اسلامی بہنوں کے درمیان علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت
دینے کا سلسلہ ہوا۔
اس موقع پر نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی
بہن نے صوبہ بلوچستان نگران اور کوئٹہ میٹروپولیٹن
نگران اسلامی بہنوں کے ہمراہ مل کر کوئٹہ
شہر میں مقامی اسلامی بہنوں کو نیکی کی دعوت دی۔
اس دوران ذمہ داران نے مقامی اسلامی بہنوں کودعوتِ
اسلامی کے تحت ہونے والے ہفتہ وار سنتوں
بھرے اجتماعات میں پابندی کے ساتھ شرکت کرنے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی
اچھی نیتوں کا اظہار کیا ۔