04 دسمبر 2022 ٫ بروز اتوار شعبہ عطیات بکس  کے تحت لاہور میں قائم دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن میں میٹنگ کا انعقاد ہوا جس میں میٹرو پولیٹن و ڈویژن ذمہ داران نے شرکت کی۔

میٹنگ کا آغاز تلاوتِ قرآنِ پاک و نعتِ رسول مقبول صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم سے ہوا۔بعدازاں صوبائی ذمہ دار محمد زاہد عطاری نے مدنی مشوروں کے مدنی پھول پڑھ کر سنائے اور سابقہ کارکردگیوں کا مختلف انداز سے جائزہ لیا نیز ذمہ داران کو12 دینی کام مضبوط کرنے کے حوالے سے ترغیب دلائی۔مزید شعبے کے نظام میں کیسے ترقی لائی جا سکتی ہے اس پر کلام ہوا اور مسائل کے حل کی پلیننگ دیتے ہوئے نئے اہداف بھی طے کئے گئے ۔

اس کے علاوہ اس میٹنگ میں خصوصیت شرکت نگران ِپنجاب و رکنِ شوریٰ حاجی اسلم عطاری کی ہوئی جس میں رکنِ شوریٰ نے ذمہ داران کی مختلف پہلوؤں سے تربیت کی نیز اہداف سیٹ کروائے اور ان کی پلیننگ کر کے دی ۔

مدنی مشورے میں رکنِ شوریٰ نے ذمہ داران کو بالخصوص ایک ماہ کے مدنی قافلے میں سفر کرنے کا ذہن دیا جس پر اسلامی بھائیوں نے ہاتھوں ہاتھ اپنے آپ کو ایک ماہ کے مدنی قافلے کے لئے پیش کیا۔اس پر رکنِ شوریٰ نے ذمہ داران کو محبتوں شفقتوں اور تحائف سے بھی نوازا ۔(رپورٹ: محمد شہریار عطاری سوشل میڈیا ڈونیشن بکس پنجاب،کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)


عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 4دسمبر2022ء بروز ہفتہ فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں شعبہ مدنی قافلہ اور نیک اعمال کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ منعقد ہوا۔

مدنی مشورے میں رکنِ شوری ٰ حاجی یعفور رضا عطاری نے سنتوں بھرا بیان فرمایا جس میں ذمہ داران کو علاقائی دورہ کرنے، مختلف شعبہ جات کے ساتھ ساتھ شخصیات اور عوام کو ایک ماہ کے مدنی قافلے میں سفر کروانے کے اہداف دیئے۔( کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)


دعوتِ اسلامی کے  زیرِ اہتمام 4 دسمبر 2022ء کو فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں مدنی مشورہ ہوا جس میں پاکستان بھر کے شعبہ مدرسۃ ُ المدینہ کے 12 دینی کاموں کے ذمہ داران نے شرکت کی۔

مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے ذمہ داران کو مدارس ُالمدینہ میں 12 دینی کاموں کو مضبوط بنانے اور مدنی قافلوں میں سفر کرنے کا ذہن دیا نیز آئندہ کے لئے اہداف بھی دئیے۔( کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)


29 نومبر 2022ء  کو جوہر ٹاؤن لاہور میں قائم دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے شعبہ مدرسۃُ المدینہ بالغان کے قاری صاحبان کا مدنی مشورہ فرمایا۔

مدنی مشورے میں رکنِ شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری نے سنتوں بھرا بیان فرمایا اور قاری صاحبان سے سابقہ دینی کاموں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے انہیں مزید بہتری لانے کے حوالے سے نکات بتائے۔ آخر میں رکنِ شوریٰ نے آئندہ کے لئے اہداف دیتے ہوئے انہیں ایک ماہ کے مدنی قافلے میں سفر کرنے اور کروانے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔( کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری )


پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے مدنی  مرکز فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں سینئر سیلز آفیسر چِکس ڈاکٹر محمد فاروق نے دورہ کیا اس موقع پر ذمہ داران نے انہیں ویلکم کرتے ہوئے مدنی مرکز میں موجود شعبہ جات کا تفصیلی وزٹ کروایا۔

مزید انہیں رُکنِ شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری سے مُلاقات بھی کروائی اور اس دوران رکنِ شوریٰ نے انہیں دعوتِ اسلامی کے مختلف شعبہ جات میں ہونے والے دینی کاموں کے بارے میں بتاتے ہوئے قیمتی مدنی پھولوں سے نوازا اور ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں آنے کی دعوت دی۔ آخر میں اپنے ہاتھوں سے تحائف بھی پیش کئے۔ (رپورٹ: رابطہ برائے ایگریکلچر اینڈ لائیو اسٹاک ڈیپارٹمنٹ لاہور ڈویژن (دعوتِ اسلامی)، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


19 نومبر 2022ء  کو جوہر ٹاؤن لاہور میں قائم دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں جامعۃُ المدینہ بوائز کے ناظمین و اساتذہ کرام کا مدنی مشورہ ہوا جس میں خصوصی شرکت مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری کی ہوئی۔

رکنِ شوریٰ نے ’’ بچوں کی تربیت‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں حصہ لینے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔ (کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)


عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں شعبہ مدرسۃالمدینہ و جامعۃالمدینہ بوائز کے ناظمین کا مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں ناظمین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

دورانِ مدنی مشورہ مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے ناظمین سے مختلف موضوعات پر گفتگو کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے شعبہ جات کے لئے ہونے والے ٹیلی تھون کی اب تک کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔

اس کے علاوہ رکنِ شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری نے ناظمین کو ٹیلی تھون کے لئے آئندہ کے اہداف دیئے جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ:محمد ابوبکر عطاری معاون رکن شوری حاجی یعفور رضا عطاری، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں شعبہ مدرسۃ المدینہ کا مدنی مشورہ ہوا جس میں رکن شوری حاجی یعفور رضا عطاری نے شرکا کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت فرمائی۔

مزید رکن شوریٰ نے اسلامی بھائیوں سے شعبے کے دینی کاموں کا فالواپ لیا اور انہیں مزید احسن انداز میں دینی کام کرنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔( کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں پچھلے دنوں مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں لاہور سٹی میں ٹاؤن اور یوسی کے نگران اسلامی بھائیوں کی شرکت رہی۔

دورانِ مدنی مشورہ مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے ذمہ داران سے ربیع الاوّل کے مدنی مذاکروں اور اجتماعِ میلاد سمیت مختلف موضوعات پر کلام کیا۔

بعدازاں رکنِ شوریٰ نے ذمہ داران کو دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کا ذہن دیا اور دینی کاموں میں ترقی کے لئے آئندہ کے اہداف دیئے۔(رپورٹ:محمد ابوبکر عطاری معاون رکن شوری حاجی یعفور رضا عطاری، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت پچھلے دنوں جوہر ٹاؤن لاہور کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں مدنی مشورہ ہوا جس میں جامعۃالمدینہ و مدرسۃالمدینہ گرلز کے ذمہ داران اور انتظامی امور کی 3 رکنی مجلس کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

اس مدنی مشورے میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے اسلامی بھائیوں سے شعبے کے دینی کاموں کا فالواپ لیا اور انہیں مزید احسن انداز میں دینی کام کرنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ:محمد ابوبکر عطاری معاون رکن شوری حاجی یعفور رضا عطاری، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


گزشتہ روز دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے لاہور پاکستان کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن میں جڑانوالہ سے آئے ہوئے عاشقان رسول کے درمیان میٹ اپ کیا۔

اس دوران رکنِ شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری نے عاشقانِ رسول کی تربیت کرتے ہوئے مختلف موضوعات پر گفتگو کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے ہر دم وابستہ رہنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ:محمد ابوبکر عطاری معاون رکن شوری حاجی یعفور رضا عطاری، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


23 اگست 2022ء  کو دعوت اسلامی کے مدنی مرکز فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں مدنی مشورہ ہوا جس میں شعبہ نیو سوسائٹیز، خدام المساجد، پراپرٹی اینڈ کنسٹرکشن اور دیگر مجالس کے ذمہ داران نے شر کت کی۔

نگران شوری حاجی مولانا محمد عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کی تربیت فرمائی۔ نگران شوریٰ نے شرکا کو نیوسائٹیز میں دینی کاموں کو فروغ دینے، نئی مساجد کا قیام کرنے اور اس حوالے سے رابطے مضبوط کرنے کا ذہن دیا۔

اس موقع پر نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری اور اراکین شوریٰ حاجی منصور عطاری اور حاجی یعفور رضا عطاری، حاجی محمد اسلم عطاری، حاجی محمد اظہر عطاری اور حاجی برکت علی عطاری بھی موجود تھے۔