خیبر پختون خواہ سے آئے ہوئے ٹیچرز اور اسٹوڈنٹس
کی فیضانِ نماز کورس میں شرکت
گزشتہ دنوں خیبر پختون خواہ سے آئے ہوئے ٹیچرز
اور یونیورسٹی کے اسٹوڈنٹس نے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں ہونے
والے 7 دن پر مشتمل’’ فیضانِ نماز کورس‘‘ میں شرکت کی جس میں انہیں نماز کے چند ضروری مسائل بتائے گئے۔
اس موقع پر دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ
کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے وہاں موجود اسلامی بھائیوں کے درمیان سنتوں بھرا
بیان کیا اور اُن کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی۔
اس کے علاوہ رکنِ شوریٰ نے انہیں دعوتِ اسلامی
کے12 دینی کاموں میں حصہ لینے اور مدنی ماحول سے ہر دم وابستہ رہنے کا ذہن دیا جس
پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ:غلام یاسین عطاری دفتر ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)
دعوتِ اسلامی کے تحت پچھلے دنوں مدنی مرکز فیضانِ مدینہ لاہور میں پنجاب مشاورت کے مختلف شعبہ
ذمہ داران کے درمیان مدنی مشورے کا اہتمام کیا گیا جس میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن
و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے اسلامی بھائیوں کی تربیت و
رہنمائی کی۔
نگرانِ پاکستان مشاورت نے پنجاب مشاورت کے ذمہ
داران کی تقرری کرتے ہوئے 12 دینی کاموں کے حوالے سے گفتگو کی اور وہاں موجود
اسلامی بھائیوں کو مدنی قافلوں میں سفر کرنے، مدنی چینل عام کرنے اور مسواک جیسی
عظیم سنت کو اپنانے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔
واضح رہے اس موقع پر مرکزی مجلسِ شوریٰ کے
اراکین حاجی یعفور رضا عطاری، حاجی رفیع
عطاری، حاجی جنید عطاری مدنی اور حاجی
محمد اسلم عطاری سمیت
دیگر اہم ذمہ داران موجود تھے۔(کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)
فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں وکلااور ڈاکٹرز کے
درمیان سنتوں بھرے اجتماع کا نعقاد
دعوت
اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے وکلاء کے زیرِ اہتمام 24 نومبر 2021ء کو مدنی مرکز
فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں
لاہور کے وکلااور ڈاکٹرز نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
نگران
مرکزی مجلس شوریٰ مولانا حاجی محمد عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے
سنتوں بھرابیان کیا اور شرکا کو نمازوں کی پابندی کرنے، سیرت مصطفےٰ ﷺکے مطابق
زندگی گزارنے اور دینی کاموں میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔
اس
موقع نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری ، اراکین شوریٰ حاجی یعفور رضا
عطاری اور حاجی منصور عطاری بھی موجود تھے۔
نگران شوریٰمولانا حاجی محمدعمران عطاری سے لاہور میں صحافیوں کی ملاقات
دعوت
اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کےنگران مولاناحاجی
محمد عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی ان دنوں پنجاب کے دورے پر ہیں۔
دوران
دورہ مدنی مرکز فیضان مدینہ لاہور میں 24 نومبر 2021ء کو نگرانِ شوریٰ مولانا حاجی
محمد عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی سے صحافیوں نے ملاقات کی۔
نگرانِ
شوریٰ نے انہیں نیکی کی دعوت پیش کی اور دعوت اسلامی کی عالمی سطح پر ہونے والی
دینی و فلاحی خدمات کے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے انہیں بھی دعوت اسلامی کے جملہ
کاموں میں اپنی خدمات پیش کرنے کی ترغیب دلائی۔
اس
موقع پر نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری اور رکن شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری
بھی موجود تھے۔
فیضان مدینہ کاہنہ نو لاہور میں عظیم الشان مدنی قافلہ اجتماع کا انعقاد،
حاجی عمران عطاری نے بیان فرمایا
دعوت
اسلامی کے شعبہ مدنی قافلہ کے زیر اہتمام 23نومبر 2021ء بروز منگل مدنی مرکز فیضان مدینہ کاہنہ نو لاہور میں عظیم الشان مدنی قافلہ اجتماع کا انعقاد کیا
گیاجس میں عاشقان رسول کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
مرکزی
مجلس شوریٰ دعوت اسلامی کے نگران حاجی مولانا محمد عمران عطاری مُدَّ
ظِلُّہُ العالی نے سنتوں بھرا بیان فرمایا اور شرکا کو نیکی
کی دعوت کی دھومیں مچانے کے لئے مدنی قافلے میں سفر کرنے کی ترغیب دلائی۔ اجتماع
کے اختتام پر عاشقان رسول نے تین دن، 12 دن اور ایک ماہ کے مدنی قافلے میں سفر کیا۔
اس
موقع پر نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری، اراکین شوریٰ حاجی یعفور رضا
عطاری اور حاجی امین قافلہ عطاری بھی موجود تھے۔
ٹیلی تھون کےحوالے سے شعبہ جامعۃ المدینہ بوائز لاہور
شمالی و جنوبی زون کے ناظمین کا مدنی مشورہ
ٹیلی
تھون کے حوالے سے دعوت اسلامی کے مدنی مرکز فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں مدنی
مشورہ ہوا جس میں شعبہ جامعۃ المدینہ بوائز لاہور شمالی و جنوبی زون کے ناظمین نے
شرکت کی۔
مرکزی
مجلس شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے شرکا کی تربیت کرتے ہوئے 7 نومبر 2021ء
کو ہونے والے ٹیلی تھون کے لئے زیادہ سے زیادہ یونٹ جمع کرنے اور اس میں بڑھ چڑھ
کر تعاون کرنے کی ترغیب دلائی۔
سید حسن سائد بادنجکی الحسینی حفظہ اللہ کی فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور
آمد
ملک
شام سے تشریف لائے ہوئے سلسلہ قادریہ کے عظیم پیشوا سید حسن سائد بادنجکی الحسینی حفظہ اللہ نے
دیگر علمائے کرام کے ہمراہ عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی کے بعد جوہرٹاؤن
لاہور میں قائم مدنی مرکز فیضان مدینہ کا بھی
دورہ کیا۔
ذمہ
داران دعوت اسلامی کے انہیں خوش آمدید کہا اور فیضان مدینہ میں قائم مختلف
ڈیپارٹمنٹ کا وزٹ کرواتے ہوئے دینی خدمات کے حوالے سے بتایا۔ بعد ازاں شامی علمائے
کرام سے رکن شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری نے ملاقات کی جبکہ شامی علمائے کرام نے
جامعۃ المدینہ طلبہ، اساتذۃٔ کرام اور ناظمین سے گفتگو بھی کی۔
دعوت
اسلامی کے شعبہ FGRF
کے زیر اہتمام مدنی مرکز فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں ٹریننگ سینٹر کا افتتاح
کردیا گیا۔
افتتاحی
تقریب میں مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے ٹریننگ سینٹربنانے کے
مقاصد بیان فرمائے۔ اس تقریب میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ افراد شریک تھے۔
سینٹر
میں Skills
Enhancement programکے حوالے سے ٹریننگ دی جائے گی۔(Content:
Mohammad Hussain Attari)
گزشتہ روز وزیر قانون راجہ بشارت کی فیضان مدینہ
جوہر ٹاؤن آمد ہوئی جہاں انہوں نے رکن شوری حاجی یعفور رضا عطاری کے ساتھ نماز
جمعہ ادا کی اور رکن شوری سے ملاقات کی۔ اس موقع پر وزیر قانون راجہ بشارت کی مرحومہ ساس کے لئے ایصالِ ثواب و فاتحہ کا سلسلہ
بھی کیا گیا۔
جمعہ کی نماز کی ادائیگی کے بعد وزیر قانون نے
فیضانِ مدینہ میں قائم شعبہ جات کا وزٹ بھی کیا۔
گزشتہ روز فیضان مدینہ جوہرٹاون لاہور میں لاہور
ریجن کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ ہوا جس میں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا
عطاری نے عاشقانِ رسول کی دینی، اخلاقی
اور تنظیمی تربیت فرمائی۔
رکن شوریٰ نے مشورے میں شریک ذمہ داران کو دعوتِ
اسلامی کا دینی کام پڑھ چڑھ کر کرنے اور قربانی کی کھالیں جمع کرنےکی ترغیب دلائی۔
پچھلے
دنوں ڈپٹی اٹارنی جنرل نے مدنی مرکز فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور کا دورہ کیا جہاں
انہوں رکن شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری سے ملاقات کی۔
رکن
شوریٰ نے انہیں دعوت اسلامی کے تحت ہونے والے دینی و فلاحی کاموں کا تعارف پیش
کیااور نیکی کی دعوت پیش کی۔ اس موقع پر ڈپٹی اٹارنی جنرل نے اپنی پراپرٹی دعوت
اسلامی کو پیش کرنے کی نیت کی۔
دعوت
اسلامی کے مدنی مرکز فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں قائم مرکزی جامعۃ المدینہ
میں ٹریننگ سیشن کا سلسلہ ہوا جس میں دورۃ الحدیث شریف اساتذۂ کرام اور اسٹوڈنٹس
نے شرکت کی۔
نگران
مجلس پروفیشنلز و موٹیویشنل اسپیکر محمد ثوبان عطاری نے ” The
true definition of success “ کے موضوع پر بیان کیا۔