جوہر ٹاؤن لاہور شعبہ معاونت برائے اسلامی بہنیں لاہور ریجن
مشاورت کا مدنی مشورہ
13جون 2021ء کو دعوت اسلامی کے مدنی مرکز
فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں مدنی مشورہ ہوا جس میں شعبہ معاونت برائے اسلامی
بہنیں لاہور ریجن مشاورت کے ذمہ دار ان اور اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مرکزی
مجلس شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے پردے میں موجود اسلامی بہنوں کی تربیت
کی اور انہیں اسلامی بہنوں میں ہونے والے آٹھ دینی کاموں کو مزید بڑھانے کا ذہن
دیا۔
دعوت
اسلامی کے تحت 12 جون 2021ء کو مدنی مرکز فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں مدنی
مشورہ ہوا جس میں دار المدینہ کے اسٹاف نے شرکت کی۔
مرکزی
مجلس شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے دارالمدینہ میں ہونے والی تعلیمی
و تنظیمی سرگرمیوں کے حوالے سے گفتگو کی اور شرکا کو اپنے اپنے اداروں میں
اپنی خدمات بہترین طریقے سے سر انجام دینے کا ذہن دیا۔
آج بروز بدھ بمطابق 31 اپریل 2021ء بعد نماز
عشاء دعوت اسلامی مدنی مرکز فیضان مدینہ
جوہر ٹاؤن لاہور میں اراکین کابینہ تا ذیلی حلقہ ذمہ داران تک اسلامی بھائیوں کا
مدنی مشورہ ہوگا۔
مدنی مشورہ مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی یعفور
رضا عطاری فرمائیں گے۔
دعوت اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شوبز کے زیر
اہتمام 28 مارچ 2021ء کو مدنی مرکز فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں مدنی حلقہ ہوا
جس میں Tiktoker نے شرکت کی۔
مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری
نے شرکا کو نیکی کی دعوت پیش کی اور انہیں دینی کاموں میں شرکت کرنے،اپنے عزیز و اقارب کو بھی نیکی کی دعوت دینے اور نمازوں کی
پابندی کرنے کی ترغیب دلائی۔
مدنی حلقے کے اختتام پر ان شوبز سے وابستہ افراد
کو مکتبۃ المدینہ کی کتاب ”فیضان رمضان“ تحفے میں دی گئی۔
12مارچ سےخیبر پختونخواہ کے اسلامی بھائیوں
کے لئے تربیتی نشست شروع ہونے جارہا ہے
شعبہ میڈیا ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی کے زیر اہتمام
مدنی مرکز فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں خیبر پختونخواہ کے مختلف شہروں سے تعلق
رکھنے والے اسلامی بھائیوں کے لئے 12، 13 اور 14 مارچ 2021ء کو تربیتی نشست ہونے
جارہا ہے۔
تربیتی نشست جمعہ کو فجرکی نمازکے بعد شروع ہوجائیگا۔ جو بروز اتوار
نماز عشاء تک جارہے گاجس میں رکنِ شوریٰ و دیگر ذمہ داران وقتًا فوقتًا شرکا کی
تربیت فرمائیں گے۔
تربیتی نشست میں شرکت کرنے والے عاشقان رسول کو
نماز کورس کروایا جائیگا اور تنظیمی معلومات فراہم کرنے کا ساتھ ساتھ میڈیا سے
وابستہ افراد میں نیکی کی دعوت عام کرنے طریقہ سکھایا جائیگا۔ تربیتی نشست کے شرکا
کو دعوت اسلامی کے مدارس و جامعات کا دورہ بھی کروایا جائیگا۔
21 فروری 2021ء کو ایبٹ آباد پریس کلب کے صحافیوں
کی مدنی مرکز فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور آمد ہوئی۔ صحافیوں میں طاہر حسین شاہ (صدر الیکٹرونک میڈیا ایبٹ آباد)، جنرل سیکرٹری ندیم اکرم عباسی اور بیورو چیف
سمیت 28 سینئرز صحافی شامل تھے۔
صحافیوں نے مدنی مرکز میں قائم مختلف ڈیپارٹمنٹ
کا دورہ کیا جہاں ہونے والی دینی کاموں کا جائزہ لیتے ہوئے معلومات حاصل کی۔ بعد
ازاں صحافیوں نے رکن شوریٰ حاجی یعفور رضاعطاری سے ملاقات کی۔ رکن شوریٰ نے ان کے
درمیان بیان کرتے ہوئے دعوت اسلامی کا
تعارف پیش کیا اورانہیں اپنے اداروں میں
دینی کاموں کو فروغ دینے کا ذہن دیا۔
19 فروری 2021ء کو مدنی مرکز فیضان مدینہ
جوہر ٹاؤن لاہور میں گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کی آمد ہوئی۔
گورنر چوہدری سرور فیضان مدینہ میں قائم شعبہ چائنیز ڈیپارٹمنٹ سمیت مختلف
ڈیپارٹمنٹ کا دورہ کیا اور وہاں ہونے والے دینی کاموں کا جائزہ لیا۔ وزٹ کے بعد
چوہدری سرور مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری ملاقات کی اور دعوت
اسلامی کے دینی و فلاحی کاموں کے بارے میں تبادلۂ خیال ہو۔
اس موقع پر گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور دعوت
اسلامی گرین پاکستان مہم کا حصہ بنتے ہوئے فیضان مدینہ میں پودے بھی لگائے۔
دعوت اسلامی کے شعبہ چائنیز لینگویج کے زیر
اہتمام 17 فروری 2021ء کو مدنی مرکز فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں تربیتی سیشن
ہوا جس میں K.P.K سے آئے ہوئے ٹیچرز نے شرکت کی۔
نگران مجلس شعبہ چائنیز لینگویج ڈاکٹر مطیع اللہ عطاری نے اسکول کے مینجمنٹ اور صفائی کے حوالے سے شرکا کی تربیت
کی اور اسٹوڈنٹس کو وقت ضائع کرنے سے کس طرح بچایا جائے اس بارے میں
گفتگو کی۔
تربیتی
سیشن میں دعوت اسلامی کے دینی کاموں کے بارے میں بتایا گیا اور ساتھ ساتھ چائنیز لینگویج ڈیپارٹمنٹ کے دینی کاموں کے
حوالے سے تعارف پیش کیا گیا۔ (رپورٹ:
محمد انیس رضا عطاری، چائنیز لینگویج ڈیپارٹمنٹ)
فیضان مدینہ لاہور میں شعبہ خدام المساجد والمدارس کے
ذمہ داران کا مدنی مشورہ
دعوت اسلامی کے زیر
اہتمام 16 فروری 2021ء کو مدنی مرکز فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں شعبہ خدام
المساجد و المدارس کا مدنی مشورہ ہوا جس میں متعلقہ شعبے کے ذمہ داران اور نگران
زون حاجی محمد نعیم عطاری نے شرکت کی۔
اراکین شوریٰ حاجی
سید لقمان عطاری اور حاجی یعفور رضا عطاری نے شرکا کی تربیت اور سابقہ کارکردگی کا
جائزہ لیا۔ مدنی مشورے میں زیادہ سے زیادہ نیو مساجد و مدارس کا قیام کرنے اور جن
مساجد و مدارس میں تعمیرات کا کام چل رہا ہے اسے جلد از جلد مکمل کرتے ہوئے دینی
کام شروع کرنے کے حوالے سے گفتگو ہوئی۔
دعوت اسلامی کی مجلس جامعۃ المدینہ کے زیر
اہتمام 2 فروری 2021ء کو مدنی مرکز فیضان مدینہ لاہور میں مدنی مشورہ ہوا جس میں
جامعۃ المدینہ لاہور ریجن کے ذمہ داران نے شرکت کی۔
مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری
نے شرکا کی تربیت کی اور تعلیمی و انتظامی امور کے حوالے سے اپڈیٹ لیتے ہوئے اپنے
نظام کو مزید بہتری کی طرف لانے کے متعلق مدنی پھول دیئے۔
دعوت اسلامی کے مدنی مرکز فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن
لاہور میں 26 جنوری 2021ء کو مدنی مشورہ ہوا جس میں لاہور زون کے ائمہ کرام نے
شرکت کی۔
مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضاعطاری نے
شرکا کی تربیت کی اور اپنے اپنے علاقوں میں 12دینی کاموں کو بڑھانے، مقتدیوں کے
ساتھ حسن اخلاق سے پیش آنے اور انہیں مدنی قافلے میں سفر کروانے کا ذہن دیا۔
دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 21 جنوری 2021ء کو
مدنی مرکز فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں تاجر اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں لاہور
کے تاجر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران مولانا محمد عمران
عطاری مَدَّظِلُّہُ
الْعَالِی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو دعوت اسلامی
دینی کاموں میں تعاون کرنے اور اس میں ذاتی طور پر شرکت کرنے کا ذہن دیا۔نگران
شوریٰ کے انہیں تاجروں اور اپنے ماتحت لوگوں میں نیکی کی دعوت عام کرنے کی ترغیب
بھی دلائی۔
اس موقع پر نگران پاکستان انتظامی کابینہ حاجی
محمد شاہد عطاری بھی موجود تھے۔