گزشتہ روز دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے
رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے لاہور پاکستان کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن
میں جڑانوالہ سے آئے ہوئے عاشقان رسول کے درمیان میٹ اپ کیا۔
اس دوران رکنِ شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری نے عاشقانِ
رسول کی تربیت کرتے ہوئے مختلف موضوعات پر گفتگو کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کے
دینی ماحول سے ہر دم وابستہ رہنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ:محمد ابوبکر عطاری معاون رکن شوری حاجی یعفور
رضا عطاری، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں مختلف شعبے کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ
23
اگست 2022ء کو دعوت اسلامی کے مدنی مرکز فیضان
مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں مدنی مشورہ ہوا
جس میں شعبہ نیو سوسائٹیز، خدام المساجد، پراپرٹی اینڈ کنسٹرکشن اور دیگر مجالس کے
ذمہ داران نے شر کت کی۔
نگران
شوری حاجی مولانا محمد عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے سنتوں
بھرا بیان کیا اور شرکا کی تربیت فرمائی۔ نگران شوریٰ نے شرکا کو نیوسائٹیز میں دینی
کاموں کو فروغ دینے، نئی مساجد کا قیام کرنے اور اس حوالے سے رابطے مضبوط کرنے کا
ذہن دیا۔
اس
موقع پر نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری اور اراکین شوریٰ حاجی منصور عطاری
اور حاجی یعفور رضا عطاری، حاجی محمد اسلم عطاری، حاجی محمد اظہر عطاری اور حاجی برکت علی عطاری بھی موجود تھے۔
فیضان مدینہ کاہنہ نو لاہور میں طلبہ کرام کے درمیان
سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد، نگران شوریٰ نے سنتوں بھرا بیان فرمایا
دعوت
اسلامی کے زیر اہتمام 23 اگست 2022ء کو مدنی مرکز فیضان مدینہ کاہنہ نو لاہور میں
طلبہ کرام کے درمیان سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں لاہور اور اطراف
کے شہروں میں قائم جامعات المدینہ کے 16 ہزار طلبہ کرام، اساتذہ اور ناظمین نے
شرکت کی۔
مرکزی
مجلس شوریٰ کے نگران حاجی مولانا محمد عمران عطاری مُدَّ
ظِلُّہُ العالی نے ”عبادت کی لذت“کے موضوع پر سنتوں بھرا
بیان کیا اور طلبہ کی تربیت کرتے ہوئے انہیں اپنے اندر قرآن پاک کی محبت پیدا
کرنے، درس نظامی کے ساتھ ساتھ قرآن پاک بھی حفظ کرنے کی ترغیب دلائی۔آپ دامت
بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے مزید
فرمایا کہ طلبہ کو سبق یاد نہ ہونے یا معاشی مسائل کے سبب تعلیم ادھوری نہیں چھوڑنی
چاہیے۔ اس کے علاوہ نگران شوریٰ نے شرکا کو ”مسواک شریف“ کی ترغیب دلائی
اور ”نیک اعمال“ کے رسالے اور یوم دعوت اسلامی سے 12ماہ کے مدنی قافلے میں
سفر کرنے کا بھرپور ذہن دیا۔
اس
موقع پر نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری، اراکین شوریٰ حاجی محمد امین
عطاری، حاجی مولانا محمد اسد عطاری مدنی، حاجی مولانا محمد جنید عطاری مدنی، حاجی
برکت علی عطاری، نگران شعبہ پروفیشنلز ڈیپارٹمنٹ محمد ثوبان عطاری، نگرانِ مجلس
جامعات المدینہ (بوائز)
پاکستان مولانا ظفر عطاری مدنی، تعلیمی
امور پاکستان کے مولانا
گل رضا عطاری مدنی اور صوبائی ذمہ دار
مولانا ناظم شاہ عطاری بھی موجود تھے۔
دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام پچھلے دنوں مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں میٹروپولیٹن کا مدنی
مشورہ ہوا جس میں یوسی نگران، ٹاؤن نگران اور ڈویژن مشاورت کے اراکین نے شرکت کی۔
مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری
نے اس مدنی مشورے میں دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے
دیگر مختلف موضوعات پر کلام کیا۔
اس کے علاوہ رکنِ شوریٰ نے میٹروپولیٹن میں
قربانی کی کھالوں کی سابقہ کارکردگی کا جائزہ لیا اور آئندہ کے اہداف طے کئے جس پر
ذمہ داران نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ:محمد ابوبکر عطاری معاون رکن شوری حاجی یعفور
رضا عطاری، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
چائنیز مبلغ کورس کےاسلامی بھائیوں کے درمیان ”اصلاح
اعمال کورس“ کا انعقاد
الحمدللہ
عاشقان رسول کی تحریک دعوت اسلامی آقا صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ
وسلَّم کی دُکھیاری امت کی خیر خواہی کرنے میں
مصروف عمل ہے۔
دعوت
اسلامی جہاں مختلف شعبہ جات کے ذریعے دین
متین کی خدمت کر رہی ہے وہیں دنیا بھر کے چائنیز مسلمانوں میں کام کرنے کے لیے دعوتِ
اسلامی کا چائنیز ڈیپارٹمنٹ کام کر رہا ہے۔
اس ڈیپارٹمنٹ
کے تحت مدنی مرکز فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں 10ماہ کا رہائشی چائنیز مبلغ کورس کا آغاز ہوگیا
ہے۔ اس کورس میں داخلہ لینے والے اسلامی بھائیوں نے ”اصلاح اعمال کورس“ کیا تاکہ باعمل مبلغ بن کر
معاشرے کی اصلاح کی کوشش کرسکیں۔
دعوت
اسلامی کے شعبہ چائنیز ڈیپارٹمنٹ کے تحت مدنی مرکز فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور
میں 10 ماہ پر مشتمل چائنیز مبلغ کورس کا آغاز ہوچکا ہے۔
دوران
کورس گزشتہ دنوں کورس کے اسلامی بھائیوں
کے درمیان سافٹ اسکلز امپروومنٹ Soft skills improvementکے
سلسلے میں ٹریننگ سیشن کا انعقاد کیا گیا جس میں پروفیسر ڈاکٹر یعقوب صاحب نے ” Effective
way to learn “کے موضوع پر شرکا کی تربیت کی۔
سیشن
کے آخر میں اسلامی بھائیوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار فرمایا۔
دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام پاکستان بھر کے
مختلف شہروں میں اعتکاف کا سلسلہ جاری ہے
جس میں عاشقانِ رسول کو اسلامی تعلیمات کے مطابق زندگی گزارنے اور رمضانُ المبارک
کے علاوہ بھی اخلاص کے ساتھ عبادات کرنے کا ذہن دیا جارہا ہے۔
اسی سلسلے میں 22 اپریل 2022ء بروز جمعہ مدنی
مرکز فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں ہونے والے اعتکاف کے دوران سیکھنے سکھانے
کا حلقہ لگایا گیا جس میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے سنتوں
بھرا بیان کیا اور وہاں موجود معتکفین کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت ورہنمائی
کی۔
اس کے علاوہ رکنِ شوریٰ نے مختلف موضوعات پر
کلام کرتے ہوئے شرکائے اعتکاف کو دعوتِ اسلامی کے12 دینی کاموں میں شمولیت اختیار
کرنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہا ر کیا۔(رپورٹ:غلام یاسین عطاری
دفتر ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
دعوتِ اسلامی کے تحت جوہر ٹاؤن لاہور میں ہفتہ
وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد
دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام ملک و بیرونِ ملک
میں عاشقانِ رسول کی دینی و اخلاقی تربیت کرنے اور انہیں پیارے آقا ﷺ کی سیرتِ
طیبہ سے آگاہ کرنے کے لئے مختلف اسلامک ایونٹس کا انعقاد کیا جاتا رہتا ہے۔
اسی سلسلے میں 7 اپریل 2022ء بروز جمعرات دعوتِ
اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع
کا اہتمام کیا گیا جس میں قرب و جوار کے کثیر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
اس اجتماعِ پاک میں رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ کے
رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے’’ تقویٰ‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے
ہوئے شرکا کی خوفِ خدا کے متعلق تربیت کی۔(رپورٹ:غلام یاسین عطاری دفتر ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)
لاہور ڈسٹرکٹ کے نگرانِ ٹاؤن مشاورت سمیت مختلف
ذمہ داران کا مدنی مشورہ
دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ لاہور
میں 25 مارچ 2022ء بروز جمعہ لاہور ڈسٹرکٹ کے نگرانِ ٹاؤن مشاورت سمیت مختلف ذمہ
داراسلامی بھائیوں کا مدنی مشورہ منعقد ہوا۔
دورانِ مدنی مشورہ مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن
حاجی یعفور رضا عطاری نے 12 دینی کاموں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے دینی کاموں کو
مزید بڑھانے کا ذہن دیا۔
اس کے علاوہ رکنِ شوریٰ نے ماہِ رمضانُ المبارک
میں اعتکاف کرنے/ کروانے، چاند رات کو مدنی قافلوں میں سفر کرنے اور دعوتِ اسلامی
کے مختلف شعبہ جات کے لئے زیادہ سے زیادہ عطیات کرنے کی ترغیب دلائی جس پر ذمہ
داران نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ:غلام یاسین عطاری دفتر ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین
عطاری)
پچھلے دنوں پاکستان کے شہر لاہور میں قائم مدنی
مرکز فیضانِ مدینہ میں مدنی مشورے کا اہتمام کیا گیا جس میں لاہور ڈویژن کے ذمہ
داراسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
مدنی مشورے میں رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ حاجی
یعفور رضا عطاری نے ذمہ داران سے اہم نکات پر گفتگو کرتے ہوئے انہیں رجب المرجب، شعبان
المعظم میں روزے رکھنے اور سحری اجتماعات کروانے کا ذہن دیا۔
اس کے علاووہ رکنِ شوریٰ نے دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں کو مزید بڑھانے اور شعبہ جات
کے اخراجات کو 100 فیصد خودکفیل کرنے کے
لئے مدنی عطیات جمع کرنےکے حوالے سے مدنی پھول دیئے۔(رپورٹ:غلام یاسین عطاری دفتر ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)
دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جوہر
ٹاؤن لاہور میں گزشتہ دنوں ایک نشست منعقد
کی گئی جس میں 12 ماہ مدنی قافلے کے مسافر اسلامی بھائیوں سمیت ذمہ داران نے شرکت
کی۔
اس دوران مرکزی
مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے مختلف امور
پر عاشقانِ رسول کی تربیت و رہنمائی کی۔
بعدازاں رکنِ شوریٰ نے اسلامی بھائیوں کو دعوتِ
اسلامی کے 12 دینی کاموں میں شمولیت اختیار کرنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی
اچھی نیتوں کا اظہا رکیا۔ (رپورٹ:غلام یاسین عطاری دفتر ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)
پچھلے
دنوں دعوت اسلامی کے مدنی مرکز فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں مدنی مشورہ ہوا جس
میں چار اضلاع لاہور، قصور، شیخوپورہ اور ننکانہ کے ضلع ، کابینہ، ڈویژن اور علاقہ
نگران اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
مرکزی
مجلس شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے شرکا کی تربیت کی اور اپنے اپنے علاقے
میں 12 دینی کاموں کو بڑھانے کے حوالے سے گفتگو کی۔