دعوتِ
اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال کے تحت 4
دسمبر2022ء بروز اتوار بعد نمازِ مغرب فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں یومِ قفلِ
مدینہ اجتماع ہوا جس میں مقامی عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔
یومِ
قفلِ مدینہ اجتماع میں رکنِ شوری ٰ حاجی یعفور
رضا عطاری نے’’ زبان کی حفاظت‘‘ کے
موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے فرمایا : سب سے زیادہ گناہ زبان سے ہوتے ہیں اگر اس کو
کنٹرول کر لیا جائے تو کئی گناہوں سے بچنا ممکن ہےاور اس کے درست استعمال کا ذہن دیا۔
مزید شرکا
کو امیرِ اہلِ سنت دامت برکاتہم
العالیہ
کی کتاب گفتگو کے آداب اور فضول باتوں کے نقصانات کا مطالعہ کرنے کی ترغیب دلائی نیز اپنے آپ کو فضولیات سے بچانے، نیک بنانے کے لئے امیر اہلِ سنت دامت برکاتہم
العالیہ
کا عطا کر 72 نیک اعمال کے رسالہ سے روزانہ اپنے اعمال کا جائزہ لینےکی ترغیب
دلائی۔( کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)