دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ  کراچی میں 6 مئی 2026ء کو بعد نمازِ فجر شعبہ مدنی کورسز کے تحت کورسز کرنے والے اسلامی بھائیوں کے درمیان ایک سیشن کا اہتمام کیا گیا۔

سیشن کے دوران مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن مولانا حاجی محمد عقیل عطاری مدنی نے نیک اعمال میں ترقی، پابندی اور استقامت کی اہمیت پر بیان کرتے ہوئے مختلف امور پر حاضرین کی رہنمائی کی۔

رکن شوری نے اپنے معمولات میں نماز پنجگانہ کی پابندی کے ساتھ نوافل کی کثرت، خاص طور پر اشراق، چاشت، اوابین اور تہجد کی نماز کی ادائیگی کی ترغیب دلائی۔

اسی طرح رکنِ شوریٰ نے ذکر و اذکار اور درود پاک کی کثرت کرنے کا بھی ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ:مولانا محمد عابد عطاری مدنی معاون رکن شوری حاجی محمد عقیل عطاری مدنی، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)