4 جون 2023ء کو دعوتِ اسلامی کے شعبہ پروفیشنلز فورم کے زیر اہتمام مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں اسپیشل کورس  Islamic Modes Of Finance کا انعقاد کیا گیا جس میں فنانس شعبے سے تعلق رکھنے والے پروفیشنلز حضرات نے شرکت کی۔

دار الافتاء اہلسنت کے مفتی ساجد عطاری مدنی دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے مضاربت، پارٹرنر شپ (Partnership)، مرابحہ اور دیگر تجارتی امور پر گفتگو کرتے ہوئے بینکاری کے حوالے سے شرعی قوانین ومسائل کے بارے میں آگاہی فراہم کی۔

اس موقع پر نگران مجلس شعبہ پروفیشنلز فورم محمد ثوبان عطاری بھی موجود تھے۔


دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں کے سلسلے میں گزشتہ روز جوہر ٹاؤن لاہور کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں ایک میٹنگ ہوئی جس میں اقبال ٹاؤن کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

تلاوتِ قراٰن اور نعتِ رسولِ مقبول صلی اللہ علیہ و سلم سے میٹنگ کا آغاز ہوا جبکہ مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی وقارالمدینہ عطاری نے عید الاضحی کے موقع پر قربانی کی کھالیں جمع کرنے کے حوالے سے چند اہم نکات پر گفتگو کی۔

اس کے علاوہ رکنِ شوریٰ حاجی وقار المدینہ عطاری نے دعوتِ اسلامی کے دیگر دینی کاموں کے متعلق کلام کیا اور دینی کاموں میں بہتری لانے کےلئے اہداف دیئے جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔آخر میں رکنِ شوریٰ حاجی وقار المدینہ عطاری نے ذمہ داران کو نمایاں کارکردگی پر تحائف دیئے۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری) 

دعوتِ اسلامی کے زیرِا ہتمام پچھلے دنوں جوہر ٹاؤن لاہور کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں لوگوں کو علمِ دین سکھانے کے لئے ہفتہ وارسنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں قرب و جوار کے کثیر عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔

تلاوت و نعت کے بعد دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور وہاں موجود اسلامی بھائیوں کو دینِ اسلام کی تعلیمات کے بارے میں بتایا۔

رکنِ شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری نے حاضرین کو دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔

بعدازاں شرکائے اجتماع نے رکنِ شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری سے ملاقات کی۔( کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

دعوت اسلامی کے مدنی مرکز فیضان مدینہ جوہرٹاؤن لاہور میں مدنی مشورہ ہوا جس میں جامعۃ المدینہ بوائز لاہور ڈویژن کے ناظمین نے شرکت کی۔

رکنِ شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری نےمستقبل میں مزید آگے بڑھنے اور شعبے کے اہداف کو مکمل کرنے پر گفتگو کی۔ اس کے علاوہ رکن شوریٰ نے مئی 2023ء کو ماہ مدنی قافلہ کے طور پر منانے کے حوالے سے اہداف دیئے۔ 


گزشتہ روز فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں دعوت اسلامی کے شعبہ جامعۃ المدینہ بوائز، مدرسۃ المدینہ بوائز  اور مدرسۃ المدینہ بالغان کے ناظمین و ذمہ داران کا مدنی مشورہ ہوا ۔

اس موقع پر مرکزی مجلس شوری کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے ذمہ داران کو آخری عشرہ کا اعتکاف کرنے کی ترغیب دلائی جبکہ ماہ رمضان میں مدنی عطیات جمع کرنے کے اہداف دیئے اور مزید دینی کاموں کی تربیت کی ۔ (کانٹینٹ : محمد مصطفی انیس) 


دعوتِ اسلامی کے تحت  15 شعبان المعظم 1444ھ مدنی مرکزفیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں محفل شبِ برأت کا سلسلہ ہوا جس میں مقامی عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔

دعوت اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے’’ شب برأت میں عبادت کے فضائل‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان فرمایا ۔

بعدازاں رکنِ شوریٰ سمیت تمام شرکائے محفل نے بزرگانِ دین کے طریقہ کار پر عمل کرتے ہوئے شب برأت کے خصوصی 6 نوافل ادا کئے۔(کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


گزشتہ روز پنجاب کے شہر لاہور  میں قائم فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن میں مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا جس میں رکن شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری ، حاجی محمد اسلم عطاری اور لاہور ڈویژن کے ذمہ داران نے شرکت کی ۔

اس موقع پر نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے ذمہ داران کا مدنی مشورہ لیا اور دینی کاموں میں مزید کامیابی کے لئے بھر پور حصہ ملانے کا ذہن دیا ۔ مدنی مشورے کے اختتام پر ذمہ داران نے نگران پاکستان مشاورت سے ملاقاتیں بھی کیں ۔ (کانٹینٹ : محمد مصطفیٰ انیس) 


دعوتِ اسلامی کے شعبہ ایگری کلچر اینڈ لائیوا سٹاک اور شعبہ تعلیم کا 28 جنوری 2023ء بروز ہفتہ مدنی مرکزفیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن میں  میٹ اپ ہوا جس میں دونوں شعبہ جات کے ذمہ داران نے شرکت کی۔

رکنِ شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری نے نیکی کی دعوت دیتے ہوئےاسلامی بھائیوں کو مزید کس انداز سے ان شعبہ جات میں دینی کام کو بڑھایا جا سکتا ہے اس حوالے سے تربیت کی۔ اس کے علاوہ ماہِ رمضانُ المبارک میں امیراہل سنت دامت برکاتہم العالیہ کے ساتھ پورے ایک ماہ کے اجتماعی اعتکاف کرنے کی ترغیب دلائی ۔( کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)


29 جنوری 2023ء  کو لاہور شہر کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ دعوتِ اسلامی کے مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں لیا جس میں ٹاؤن نگران، سب ٹاؤن نگران اور یوسی نگران نے شرکت کی۔

مدنی مشورے میں ذمہ داران کو 1 ماہ کے اعتکاف کے لئے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی کے لئے لاہور سے ٹرین چلانے، فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن میں 1 ماہ کے اعتکاف کے لئے الگ سے افراد تیار کرنےاور ڈونیشن اخراجات کے مطابق جمع کرنے کا ذہن دیا نیز ہر ماہ ہر ٹاؤن سے کم و بیش ایک ہزار افراد کو مدنی قافلے میں سفر کروانے کا ہدف بھی دیا۔( کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)


پچھلے دنوں فیضان مدینہ  لاہور جوہر ٹاؤن میں نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے لاہور ڈویژن کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کا مدنی مشورہ کیا۔ مدنی مشورے میں لاہور ڈویژن نگران، ڈسٹرک نگران ، شہر نگران ، تحصیل نگران ، ٹاؤن نگران ، یوسی نگران ، وارڈز نگران و ذیلی حلقہ نگران سمیت لاہور ڈویژن کے شعبہ جات کے ذمہ داران و دیگر عاشقان رسول نے شرکت کی ۔

نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے اسلامی بھائیوں میں سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے حاضرین کو نماز روزے کی پابندی کرنے کے ساتھ ساتھ نیکی کے کاموں میں حصہ لینے کا ذہن دیا جبکہ دوران مدنی مشورہ نگران پاکستان مشاورت نے لاہور ڈویژن میں ہونے والے دینی کاموں کی کار کردگی کا جائزہ لیا اور آئندہ کے اہداف بھی طے کئے ۔

نگران پاکستان مشاورت نے اسلامی بھائیوں کو مدنی قافلوں میں سفر کرنے کی ترغیب دلائی نیز دعوت اسلامی کے دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے اور دیگر لوگوں کو اس کی ترغیب دلانے کا ذہن دیا ۔(رپورٹ: عبد الخالق عطاری آفس ذمہ دار نگران پاکستان مشاورت آفس / کانٹینٹ : محمد مصطفیٰ انیس) 


عاشقانِ رسول کی  دینی تحریک دعوتِ اسلامی کی جانب سے 12 جنوری 2023ء کو مدنی مرکز فضانِ مدینہ کاہنہ نو لاہور میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں کثیر تعداد میں عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔

مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے ’’شانِ ایمانِ صدیق‘‘کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا جس میں ایمانِ صدیق کے کمالات بتاتے ہوئے آپ رضی اللہ عنہ کا مختصر تعارف پیش کیا اور شرکائے اجتماع کو نماز وں کی پابندی کرنے اور دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ ہونے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ (کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)


عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 10 جنوری 2023ء بروز منگل جوہر ٹاؤن لاہور میں واقع مدنی  مرکز فیضانِ مدینہ میں لاہور ڈویژن مشاورت کے اسلامی بھائیوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں نگرانِ ڈسٹرکٹ مشاورت اور ڈویژن سطح و لاہور سٹی کے شعبہ جات ذمہ داران نے شرکت کی۔

اس مدنی مشورے میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو ذمہ داران کی 100%تقرری مکمل کرنے، دعوتِ اسلامی کے شعبہ جات کے لئے مزید ڈونیشن بڑھانے، سحری اجتماعات منعقد کرنے اور دیگر نیکی کے کاموں میں حصہ لینے کا ذہن دیا۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)