14 رجب المرجب, 1446 ہجری
فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن میں شعبہ مدنی قافلہ و
شعبہ اصلاحِ اعمال کا مدنی مشورہ
Sat, 15 Jul , 2023
1 year ago
لاہور کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن میں
پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے تحت شعبہ مدنی قافلہ و شعبہ اصلاحِ اعمال کا مدنی
مشورہ ہوا جس میں لاہور کے ڈویژن تا یوسی ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی شرکت رہی۔
تفصیلات کے مطابق دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ
شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے شرکائے مدنی مشورہ کی تربیت کے لئے ”گناہوں
کی نحوست اور نیکیوں کی برکتیں“ کے موضوع پر بیان کیا۔
دورانِ بیان رکنِ شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری
نے19 جولائی 2023ء کو لاہور سے کراچی جانے والی اسپیشل ٹرین اور 9، 10، 11 محرم
الحرام کے مدنی قافلوں میں زیادہ سے زیادہ اسلامی بھائیوں کو سفر کروانے کے اہداف
دیئے۔ (کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)