کاہنہ نو لاہور کے آس پاس رہنے والوں کے لئے اچھی خبر!

دعوتِ اسلامی کی جانب سے عاشقانِ رسول کی شرعی رہنمائی کے لئے دار الافتاء اہلسنت کی نیو برانچ کا افتتاح کردیا گیا ہے ۔ اس موقع پر Opening ceremony کا انعقاد ہوا جس میں کراچی سےلاہور کے دورے پر تشریف لائے ہوئے دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے نگران مولانا حاجی عمران عطاری نے خصوصی بیان فرمایا۔

اس موقع پر شیخ الحدیث مفتی ہاشم خان عطاری مدنی ، مفتی انس عطاری، نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی شاہد عطاری ، رکن شوری مولانا حاجی جنید عطاری مدنی، رکن شوری حاجی یعفور رضا عطاری، رکن شوریٰ حاجی اظہر عطاری، رکن شوریٰ حاجی اسلم عطاری مدنی، علما ئے کرام اور ذمہ داران سمیت بڑی تعداد میں عاشقانِ رسول نے شرکت فرمائی۔

دارالافتاء اہل سنت کے باہر عاشقانِ رسول کے لئے خصوصی طور پر شامیانے، اسکرینز اور اسپیکرز نصب کئے گئے تھے جس کے ذریعے عاشقان رسول نے افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل لاہور میں دو مقامات پر (1)گنج بخش روڈ، داتا دربار مارکیٹ میں قائم مکتبۃ المدینہ کے فرسٹ فلور پر اور (2)فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن بلاک K-508 میں دارالافتاء اہل سنت کی برانچز قائم تھیں۔ کاہنہ نو میں کھلنے والی برانچ لاہور میں دارالافتاء اہل سنت کی تیسری برانچ ہے۔

دارالافتاء اہل سنت کاہنہ نو لاہور میں صبح ساڑھے 10 بجے سے شام ساڑھے 4 بجے تک مفتیانِ کرام عقائد و نظریات، نماز، روزے، حج ، زکوۃ، نکاح، طلاق، وراثت، کاروبار، جائز ناجائز اور حلا ل و حرام وغیرہ جیسے مسائل کا جواب دیتے ہیں اور فتاوی جاری کرتے ہیں جبکہ دوپہر ایک سے دو بجے تک وقفہ ہوتا ہے۔ عاشقانِ رسول بیان کئے گئے اوقات میں دارالافتاء اہل سنت کی برانچ میں آکر مسائل پوچھ سکتے اور فتوی لے سکتے ہیں۔

اگر آپ کال پر مسئلہ پوچھنا چاہتے ہیں تو اِن نمبرز پر کال کرکے مسئلہ پوچھ سکتے ہیں

0311-7864100

0311-3993312

0311-3993313