8 جمادی الاخر, 1446 ہجری
جوہر ٹاؤن لاہور میں ہفتہ وار اجتماع، رکنِ
شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری نے بیان کیا
Fri, 10 Nov , 2023
1 year ago
جوہر ٹاؤن لاہور میں قائم دعوتِ اسلامی کے مدنی
مرکز فیضانِ مدینہ میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں ذمہ
داران، شخصیات اور دیگر اسلامی بھائیوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
معمول کے مطابق اجتماع کا آغاز تلاوتِ قراٰن اور
نعتِ رسولِ مقبول صلی اللہ علیہ و سلم سے کیا گیاجبکہ مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی یعفور
رضا عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا۔
بیان کے دوران رکنِ شوریٰ نے حاضرین کو دعوتِ
اسلامی کے دینی و فلاحی کاموں میں حصہ ملانے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی
نیتیں کیں۔بعدِ اجتماع تمام اسلامی بھائیوں نے رکنِ شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری سے
ملاقات کی۔(کانٹینٹ:غیاث الدین
عطاری)