21 رجب المرجب, 1446 ہجری
دعوتِ
اسلامی کے زیرِ اہتمام 8 فروری 2024 ء کو مدنی مرکز فیضان مدینہ، کاہنہ نو، لاہور میں ہفتہ وار سنتوں بھرا اجتماع منعقد ہوا جس میں مختلف مقامات سے عاشقان رسول نے شرکت کی ۔
مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے” جنت میں آخری
نبی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے
پڑوسی “کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان فرمایا اور شرکا ئے اجتماع میں نیک اعمال کے ذریعے جنت میں جانے کے لئے تیز کوشش کرنے کی ترغیب دلائی جس پر
انہوں نے بھلے جذبات کا اظہار کیا۔ بعد اجتماع رکن
شوریٰ نے حاضرین سے ملاقات بھی کی ۔(کانٹینٹ:رمضان
رضا عطاری مدنی )