خدمتِ دین کرنے اور علمِ دین کی اشاعت کا جذبہ رکھنے  والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت لاہور کے دینی و فلاحی کاموں میں شرکت کرنے کے لئےگزشتہ روزرکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری ذمہ داران کے ہمراہ لاہور شیڈول پر موجود تھے۔

معلومات کے مطابق لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں قائم مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں سیکھنے سکھانے کا حلقہ منعقد ہوا جس میں خصوصی طور پر رکنِ شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری ، لاہور سٹی کے شعبہ ذمہ داران اور دیگر عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔

اس حلقے میں نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے ذمہ داران کو مدنی پھولوں سے نوازتے ہوئے اُن کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی۔

اس کے علاوہ نگرانِ پاکستان مشاورت نےدعوتِ اسلامی کے جملہ اخراجات کے لئے ہونے والے ٹیلی تھون میں زیادہ سے زیادہ ڈونیشن جمع کروانے اور دیگر کو اس کی ترغیب دلانے کا ذہن دیا جس پر حاضرین نے ہاتھوں ہاتھ ٹیلی تھون کے لئے رقم جمع کروائی۔

آخر میں نگرانِ پاکستان مشاورت نے نیکی کرنے اور نیکی کے کاموں میں حصہ لیتے رہنے کے بارے میں شرکا کی ذہن سازی کی۔ بعد ازاں نگرانِ پاکستان مشاورت نے دعا کروائی اور اسلامی بھائیوں سے ملاقات بھی فرمائی ۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار نگرانِ پاکستان مشاورت، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)