29 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن
لاہور میں مختلف شعبہ جات کے ناظمین کا
مدنی مشورہ
Fri, 4 Nov , 2022
2 years ago
عاشقانِ رسول کی دینی
تحریک دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں شعبہ
مدرسۃالمدینہ و جامعۃالمدینہ بوائز کے ناظمین کا مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں
ناظمین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
دورانِ مدنی مشورہ مرکزی
مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے ناظمین سے مختلف موضوعات پر گفتگو
کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے شعبہ جات کے لئے ہونے والے ٹیلی تھون کی اب تک کی
کارکردگی کا جائزہ لیا۔
اس کے علاوہ رکنِ شوریٰ
حاجی یعفور رضا عطاری نے ناظمین کو ٹیلی تھون کے لئے آئندہ کے اہداف دیئے جس پر
انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ:محمد ابوبکر عطاری
معاون رکن شوری حاجی یعفور رضا عطاری، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)