دعوت اسلامی کے شعبہ مدنی قافلہ کے زیر اہتمام 23نومبر 2021ء بروز منگل  مدنی مرکز فیضان مدینہ کاہنہ نو لاہور میں عظیم الشان مدنی قافلہ اجتماع کا انعقاد کیا گیاجس میں عاشقان رسول کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

مرکزی مجلس شوریٰ دعوت اسلامی کے نگران حاجی مولانا محمد عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے سنتوں بھرا بیان فرمایا اور شرکا کو نیکی کی دعوت کی دھومیں مچانے کے لئے مدنی قافلے میں سفر کرنے کی ترغیب دلائی۔ اجتماع کے اختتام پر عاشقان رسول نے تین دن، 12 دن اور ایک ماہ کے مدنی قافلے میں سفر کیا۔

اس موقع پر نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری، اراکین شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری اور حاجی امین قافلہ عطاری بھی موجود تھے۔