دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کےنگران مولاناحاجی محمد عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی ان دنوں پنجاب کے دورے پر ہیں۔

دوران دورہ مدنی مرکز فیضان مدینہ لاہور میں 24 نومبر 2021ء کو نگرانِ شوریٰ مولانا حاجی محمد عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی سے صحافیوں نے ملاقات کی۔

نگرانِ شوریٰ نے انہیں نیکی کی دعوت پیش کی اور دعوت اسلامی کی عالمی سطح پر ہونے والی دینی و فلاحی خدمات کے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے انہیں بھی دعوت اسلامی کے جملہ کاموں میں اپنی خدمات پیش کرنے کی ترغیب دلائی۔

اس موقع پر نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری اور رکن شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری بھی موجود تھے۔