دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام پاکستان بھر کے
مختلف شہروں میں اعتکاف کا سلسلہ جاری ہے
جس میں عاشقانِ رسول کو اسلامی تعلیمات کے مطابق زندگی گزارنے اور رمضانُ المبارک
کے علاوہ بھی اخلاص کے ساتھ عبادات کرنے کا ذہن دیا جارہا ہے۔
اسی سلسلے میں 22 اپریل 2022ء بروز جمعہ مدنی
مرکز فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں ہونے والے اعتکاف کے دوران سیکھنے سکھانے
کا حلقہ لگایا گیا جس میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے سنتوں
بھرا بیان کیا اور وہاں موجود معتکفین کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت ورہنمائی
کی۔
اس کے علاوہ رکنِ شوریٰ نے مختلف موضوعات پر
کلام کرتے ہوئے شرکائے اعتکاف کو دعوتِ اسلامی کے12 دینی کاموں میں شمولیت اختیار
کرنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہا ر کیا۔(رپورٹ:غلام یاسین عطاری
دفتر ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)