18 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
دعوتِ
اسلامی کے تحت 15 شعبان المعظم 1444ھ مدنی مرکزفیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں محفل شبِ برأت کا
سلسلہ ہوا جس میں مقامی عاشقانِ رسول نے
شرکت کی۔
دعوت
اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن
حاجی یعفور رضا عطاری نے’’ شب برأت میں عبادت کے فضائل‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان فرمایا ۔
بعدازاں رکنِ شوریٰ سمیت تمام شرکائے محفل نے بزرگانِ دین کے طریقہ کار پر
عمل کرتے ہوئے شب برأت کے خصوصی 6 نوافل ادا کئے۔(کانٹینٹ:رمضان
رضا عطاری)