دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں کے سلسلے میں گزشتہ روز جوہر ٹاؤن لاہور کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں ایک میٹنگ ہوئی جس میں اقبال ٹاؤن کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

تلاوتِ قراٰن اور نعتِ رسولِ مقبول صلی اللہ علیہ و سلم سے میٹنگ کا آغاز ہوا جبکہ مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی وقارالمدینہ عطاری نے عید الاضحی کے موقع پر قربانی کی کھالیں جمع کرنے کے حوالے سے چند اہم نکات پر گفتگو کی۔

اس کے علاوہ رکنِ شوریٰ حاجی وقار المدینہ عطاری نے دعوتِ اسلامی کے دیگر دینی کاموں کے متعلق کلام کیا اور دینی کاموں میں بہتری لانے کےلئے اہداف دیئے جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔آخر میں رکنِ شوریٰ حاجی وقار المدینہ عطاری نے ذمہ داران کو نمایاں کارکردگی پر تحائف دیئے۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)