لاہور کے ڈسٹرکٹ ، ٹاؤن ، سب ٹاؤن اور یوسی نگران اسلامی بھائیوں کی میٹنگ
جوہر ٹاؤن لاہور میں قائم مدنی مرکز فیضانِ
مدینہ میں دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کا جائزہ لینے کے لئے لاہور کے ڈسٹرکٹ
نگران، ٹاؤن نگران، سب ٹاؤن نگران، یوسی نگران اور شعبہ ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی
میٹنگ ہوئی۔
میٹنگ کا آغاز تلاوتِ قراٰن و نعت شریف سے کیا
گیا جس کے بعد مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے 12 دینی کاموں کے
متعلق گفتگو کی جس میں انہوں نے ذمہ داران
کو ماہِ رجب المرجب اور شعبان المعظم 1446ھ میں سحری و افطار اجتماعات کرنے کا ذہن
دیا۔
رکنِ شوریٰ نے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی تربیت
و رہنمائی کرتے ہوئے انہیں دعوتِ اسلامی کے شعبہ جات کے لئے عطیات کرنے اور عالمی
مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں ہونے والے اعتکاف کے لئے لاہور سے اسپیشل ٹرین چلانے کے اہداف دیئے۔(رپورٹ: محمد ابوبکر عطاری معاون رکنِ شوری حاجی یعفور رضا عطاری ، کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)