مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور، پنجاب:

دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے حال ہی میں مدنی مرکز فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں شعبہ رابطہ برائے تاجران اور شعبہ نیوز سوسائٹیز کے ذمہ داران کا ایک اہم مدنی مشورہ کیا۔

اس موقع پر رکنِ شوریٰ نے 3 اکتوبر 2025ء کو لاہور سے کراچی روانہ ہونے والے خصوصی طیارے ”غوثیہ طیارہ“ کی تیاری کے حوالے سے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی رہنمائی کی اور انہیں اہداف دیئے۔

مدنی مشورے میں ذمہ داران کی ذہن سازی کی گئی کہ وہ اس اہم سفر کی تیاریوں میں بھرپور حصہ لیں اور احسن انداز میں کام کریں تاکہ یہ سفر کامیابی سے انجام پائے۔(رپورٹ:محمد ابوبکر عطاری معاون رکنِ شوری حاجی یعفور رضا عطاری، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)