لاہور، پنجاب میں دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے دینی کاموں کا جائزہ لینے کے لئے گزشتہ روز مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں اقبال ٹاؤن کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کا مدنی مشورہ ہوا۔

ابتداءً ذمہ دار اسلامی بھائیوں سے کلام کرتےہوئے مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے بھر پور انداز میں رمضان عطیات جمع کرنے نیز عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی اور مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں ایک ماہ اعتکاف کرنے کے اہداف دیئے۔

اس کے علاوہ رکنِ شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری نے 12 دینی کاموں کے حوالے سے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی ذہن سازی کی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ: محمد ابوبکر عطاری معاون رکن شوری حاجی یعفور رضا عطاری، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)